نیا پاکستان پرانے مستریوں اور اوزاروں سے بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ‘قمر زمان کائرہ
خان صاحب پہلے قوم کو بتائیں پانچ سالوں میں آپ نے کیا کیا ،خیبر پختونخواہ میں پانچ سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے ْمیگاپراجیکٹ میں شریفوں نے بڑی دیہاڑیاں لگائیں ،عدالت میں سوپیشیاں جمہوریت کے لیے نہیں کرپشن پر ہیں ،الیکشن کمیشن اور نگران حکومت فوری طور پرپہلے سے موجود انتظامی مشینری فی الفور تبدیل کرے ‘صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب
بدھ 20 جون 2018 18:20
(جاری ہے)
جس مقصد کے لئے بی بی شہید اور بھٹو صاحب نے جان دی اس کے لئے تجدید عہد کریں گے ۔
ماضی میں بھی ہم نے کم بیک کیا اور پراپیگنڈہ ہوا ایجنسیاں بھی استعمال کی گئیں لیکن ہم کم بیک کرتے رہے ،بلاول ملکی مسائل کا حل لے کرباہر نکلیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی میں کرپشن کے تذکرے ہیں ہم کہتے تھے تولوگوں کو برا لگتا تھا،آج وزیر اعلی کا فرنٹ مین بھی نیب کے سامنے پیش ہوا،میگاپراجیکٹ میں شریفوں نے بڑی دیہاڑیاں لگائیں ،لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی ،گڈ گورننس کہیں نظر نہیں آئی۔ عدالت میں سوپیشیاں جمہوریت کے لیے نہیں کرپشن پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیاپاکستان پرانے مستریوں اوراوزاروں سے بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،خیبرپی کے میں پانچ سال میں پاکستان سطح کا بھی کوئی ہسپتال نہیں بنا۔صحت کارڈ اور وسیلہ روزگار بے نظیر اور زرداری کا پروگرام تھا۔نیازی صاحب خیبرپی کے میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں بنائی ،چیف جسٹس نے کراچی کے ہسپتالوں پر انعام دیئے ،عالمی معیار کے ہسپتال پیپلز پارٹی کے دور میں بنے ،سندھ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائے ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مسائل کوحل کیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) اور نئے پاکستان کے خواب دکھانے والوں کا وطیرہ ہے اس طرح کے جھوٹ بولنا اور خواب دکھانا ہے ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مقدس فریضہ سرانجام دینے کے لیے بھی شاہانہ انداز ہیں ،عمران خان کہتے ہیں کہ دس ہزار لوگ بھی آجائیں توفیصلہ نہیں بدلوں گا ہم بھی دھرنے کے وقت نیازی صاحب سے یہی کہتے ہیں۔الیکشن کمیشن اور نگران حکومت فوری طور پرپہلے سے موجود انتظامی مشینری فی الفور تبدیل کرے دنوں نہیں بلکہ گھنٹوں میں تبدیلی نظر آنی چاہیے ،پریذائڈنگ افسران محکمہ تعلیم کے بجائے سول ججز ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت سے مطالبہ ہے کہ کنٹونمنٹ ایریاز میں سیاسی جماعتوں کو جھنڈے اورا نتخابی مہم پرپابندی نہیں ہونی چاہیے آرمی،چیف اس کانوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ چند دن میں اپنا منشور قوم کے سامنے لائیں گے ،پارٹی امیدواروں کااعلان کرکے ایک جماعت نے حشردیکھ لیا،پیپلز پارٹی ابھی مشاورت کررہی ہے امیدواروں کااعلان جلد کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.