سید شجاعت حسین بخاری شہید جموں وکشمیر کے عوام کی تحریک آزادی میں ایک فعال موثراور مضبوط آواز تھی جسے تحریک آزادی کے دشمنوں نے مجرمانہ فعل سے خاموش کر دیا ہے

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 21 جون 2018 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ سید شجاعت حسین بخاری شہید جموں وکشمیر کے عوام کی تحریک آزادی میں ایک فعال موثراور مضبوط آواز تھی جسے تحریک آزادی کے دشمنوں نے مجرمانہ فعل سے خاموش کر دیا ۔بھارتی دہشت گردی کا عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چودھری محمد اشرف نے کہا شجاعت بخاری کی جموں وکشمیر کی وحدت اور آزادی کے حق میں اٹھائے گے تمام اقدامات اور جدوجہد پرا نھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔شہید شجاعت بخاری نے عالمی سطح پر جموں وکشمیر کے عوام کے حقو ق کی پامالی بھارتی افواج کی دہشت گردی اورقتل وغارت کی پالیسی کودنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور ہمیشہ کوشاں رہے کہ جموں کشمیر کی عوام کو حق خودارادیت کے ذریعے اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے ۔

بحیثیت صحافی انھوں نے میڈیا کے ذریعے آزادی کے حق میں موثر اور فعال آواز بلند کی ۔ اور ٹریک ٹو پالیسی میں جموں وکشمیر کے عوام کے نظر یات خیالات اور احساسات کو موثر فعال اور دو ٹوک انداز میں پیش کیا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :