میرپور سٹی میں پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں ‘خراب ٹیوب ویلز کی فوری مرمتی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے‘شہریوں کو صاف پانی کی سہولت دینا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری میں شامل ہے

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

جمعرات 21 جون 2018 16:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ میرپور سٹی میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔خراب ٹیوب ویلز کی فوری مرمتی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے ۔شہریوں کو صاف پانی کی سہولت دینا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری میں شامل ہے ۔

ادارے لاپروائی اور غفلت نہ برتیں بلکہ اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔حکومت میرپور شہر میں خراب ٹیوب ویلز کی مرمتی کے لیے فوری فنڈز مہیا کرے ۔صاف پانی کے لیے جو نئی لائین بچائی گی ہیںاُن کو مکمل کیا جائے کئی سالوں سے کام مکمل نہ ہو نا غفلت اور لاپروائی کی علامت ہے ۔میرپور کے شہریوں اور تاجر برادری کے حقوق کی جنگ ہم نے ہر فورم پر لڑی ہے اور آئندہ بھی حقوق کے لیے ہماری جہدوجہد جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح اب بلند ہوتی جارہی ہے ۔منگلا ڈیم کے کنارے بسنے والوں کو صاف پانی کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بھی مکمل مستنی قرار دے کر وعدوں کو پورا کیا جائے ۔سیکٹر ایف تھری اور شہر بھر کے دیگر سیکڑوں جہاں پانی کی قلت ہے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ڈبل کنکشن کو ختم کیا جائے اور بلاتفریق شہریوں اور تاجروں کو صاف پانی کی سہولت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :