اپنی والدہ بینظیر بھٹو شہیدکے مشن پر گامزن ہوں، بلاول بھٹو زرداری

بینظیر بھٹو نے ہمیشہ قوم کے بچوں کو اپنی اولاد کی طرح سمجھا اور پیار دیا،پاکستانی بچوں کے مستقبل کی خاطر انھوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید بینظیر بھٹو نے خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لئے اور خواتین کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے میزائل پروگرام شروع کیا، ملک کی خوشحالی کے لئے وفاقی اور صوبائی سطحوں پر عملی اقدامات اٹھائے، چیئرمین پیپلز پارٹی کا شہید بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 22 جون 2018 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یوم پیدائش کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کے مشن برائے مضبوط جمہوری پاکستان کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس مشن پر گامزن ہوں جو انھوں نے خوشھال، مضبوط اور جمہوری پاکستان کے لئے شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ قوم کے بچوں کو اپنی اولاد کی طرح سمجھا اور پیار دیا۔پاکستانی بچوں کے مستقبل کی خاطر انھوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آمریت اور آمروں کے خلاف جدوجہد آنے والے نسلوں کے لئے ایک امید اور ولولے کا نشان ثابت ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہی 1994میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا مشن شروع کیا تھا تاکہ قوم کے بچون کا مستقبل محفوط بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہی پاکستانی خواتین کو انکا جائز حق دلوانے کی جدوجہد شروع کی اور خواتین پولیس اسٹیشن، فرسٹ وومن بنک جیسے ادارے قائم کئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لئے اور خواتین کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے میزائل پروگرام شروع کیا۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کی خوشحالی کے لئے وفاقی اور صوبائی سطحوں پر عملی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ2010میں1973 کے آئین کی اصل شکل مین مکمل بحالی کی سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کو تعبیر مل گئی انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت نے صوبائی خودمختاری کے ذریعے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کو عملی جامہ پہنایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل میں لگے رہیں گے۔

پاکستان کے عوام 2018کے عام انتخابات میں صرف اور صرف پی پی پی کو ہی دوبارہ اقتدار میں لائیں گے۔پاکستاان کے عوام 2018کے عام انتخابات میں پی پی پی کو اپنے ووٹ کے ذریعے کامیاب کروائیں گے۔پیپلز پارٹی خواتین خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے جنم سے شہادت تک کا سفر پاکستان اور اسکے جھنڈے کی سربلندی کے لیے وقف کیا۔

شہید بینظیر بھٹو نے پاکستان کے مظلوم طبقات کے بقاہ کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے اپنے خون سے پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لیے جمہوریت کی شمع روشن کی۔پرامن جمہوری جدوجہد کا تذکرہ جب جب ہوگا سرفہرست نام شہید بی بی کا ہوگا۔مظبوط و مستحکم پاکستان کے پیچھے شہید بی بی کی سوچ اور قائد عوام کا ویڑن ہے۔ شہید بی بی نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی فراہم کر کے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کے دور میں ملک میں پہلی بار خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بااثر اقدامات کیے گئے۔ شہید بی بی ہی کے دور میں پاکستان میں خواتین پولیس اسٹیشن پر کام شروع ہوا۔ شہید بی بی نے مزدورں کے استحصال کو روکنے کے کیے عملی اقدامات اٹھائے۔#