حیدرآباد کی صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پرانیس قائم خانی کا اظہار تشویش

آنے وقت میں کراچی سمیت سندھ بھر شہروں کو پانی کا شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا،صدر پی ایس پی

جمعہ 22 جون 2018 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے حیدرآباد کی صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے وقت میں کراچی سمیت سندھ بھر شہروں کو پانی کا شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گایہ الیکشن سیٹوں کے لیے نہیں بلکہ نسلوں کی بقا کی جنگ ہے اور یہ جنگ پاک سر زمین پارٹی ہی جیتے گی،ہماری جیت میں ہمارے مخالفین کی بھی جیت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں حیدرآباد سے آئے ہوئے زمہ داران سے پاکستان ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہونے کے باوجود حیدرآباد کسی دیہی علاقے سے بھی زیادہ پسماندہ لگ رہا ہے، شہر میں سیوریج کا نظام مکمل تباہ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج پورا شہر کچرے وسیوریج کے پانی کی وجہ سے تباہ حال ہے بلدیاتی اداروں اور پیپلز پارٹی کی کارکردگی صفر بٹا صفر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر حیدر آباد شہر کو تباہ برباد کر دیا ہے اب کس منہ سے عوام کے پاس جاکر ووٹ مانگیں گے ہرطرف گندگی ڈھیر ان کا استقبال کریں گے انہوں نے کہا کہ اب عوام روایتی اور جھوٹے بلند و بانگ دعوے اور وعدے کرنے والے سیاستدانوں کو بری طرح مسترد کردیں گی اور 25 جولائی کو عوام کراچی سمیت سندھ بھر سے پی ایس پی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام ڈولفن پر ٹھپہ لگاکر ملک میں تبدیلی لائیں گے اور ملک کو بحرانوں‘ مہنگائی اور بیروزگاری جیسے مسائل سے چھٹکارا دلانے کیلئے مصطفی کمال کا ساتھ دیں اور ان کے بازو بنیں۔