آئندہ چوبیس گھنٹوںملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 25 جون 2018 21:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم فیصل آباد، ڈی جی خان، لاہور، مالاکنڈ، ژوب ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ14، جھنگ07، کوٹ ادو05، قصور01، مظفر آباد 10، گڑھی دوپٹہ 06، بالاکوٹ 09، پارا چنار02، بارکھان ایک اور سکردو میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 49، تربت، نورپور تھل، بھکر، جہلم 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔