Live Updates

معروف صحافی نے عمران خان کی خیبرپختونخوا میں دوبارہ حکومت بننے کا اشارہ دیتے ہوئے دلچسپ قصہ بھی سنا دیا

کے پی کے میں ایک شخص ٹوٹی سڑک پر گاڑی چلارہا تھا اس نے کہا کہ مجھے سڑک نہیں چاہئے میرا بچہ سکول جا رہا ہے مجھے اچھا لگ رہا ہے مجھے ادویات بھی وقت پر ملتی ہیں،کے پی کے میں اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہو گی،معروف صحافی اوریا مقبول جان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 جون 2018 13:34

معروف صحافی نے عمران خان کی خیبرپختونخوا میں دوبارہ حکومت بننے کا اشارہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جون 2018ء) معروف صحافی اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ ایک بار مجھے خیبر پختونخواہ میں جانے کا اتفاق ہوا۔تو خیبر پختونخواہ کے ایک علاقے میں ایک بورڈ لگا ہوا تھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ جو باچا خان کا فلسفہ ہے وہی میرا فلسفہ ہے۔اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں جس گاڑی میں سوار تھا اس کا ڈرائیور ٹوٹی سڑک پر گاڑی چلا رہا تھا تو اس کا کہنا تھا کہ اس فلسفے نے ہمیں تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

مجھے روڈ نہیں چاہئیے۔میرا بچہ سکول جا رہا ہے مجھے اچھا لگ رہا ہےمجھے ادویات وقت پر مل رہی ہیں مجھے اچھا لگ رہا ہے۔اوریا مقبول جان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ عمران خان نے کے پی کے میں کام کیا ہے اس لیے اگلی بار بھی عمران خان کی خیبرپختونخوا میں حکومت بنے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے ملک بھر میں عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے۔ 25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔

جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات