مقبوضہ کشمیر ، گائے کے رکھوالوں نے مویشیوں سے بھرے ٹرک کو نذر آتش کر دیا،وڈیو وائرل

وڈیوز میں دیش کے غداروں کو گولی مارو،ڈی سی رام بن مردہ باد، پولیس زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں

جمعرات 28 جون 2018 19:45

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں گائے کے رکھوالوں نے ریاستی پولیس اور سیکیورٹ فورسز کی موجودگی میں مویشیوں سے بھرے ٹرک کو نذر آتش کر دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی، وڈیوز میں دیش کے غداروں کو گولی مارو،ڈی سی رام بن مردہ باد، جے اینڈ کے پولیس زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں،مظاہرین اور مویشی اسمگلر کے خلاف کیس درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن کے کھو باغ علاقہ میںقومی شاہراہ پر گئو رکشکوںکے ہجوم نیریاستی پولیس اورسیکیورٹی فورسز کے اہلکاروںکی موجودگی میں مویشیوں سیبھرے ٹرک کو آگ لگادی۔واقعہ کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ ان وڈیوز میں دیش کے غداروں کو گولی مارو،ڈی سی رام بن مردہ باد، جے اینڈ کے پولیس زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

گئو رکشکوں نے پہلے گاڑی پر پتھراو کیا اور پھر اسے نذر آتش کردیا۔ پولیس تماشائی بنی نظر آرہی ہے۔ضلع رام بن کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس موہن لال نے بتایاکہ مظاہرین کے گروپ نے مویشیوں کو کشمیر لے جانے والے ٹرک کو روک کر آگ لگادی تاہم ٹرک ڈرائیو رکو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ٹرک میںتقریبا 20 مویشی لدے ہوئے تھیجنہیں بحفاظت اتار لیا گیا۔مظاہرین اور مویشی اسمگلر کے خلاف کیس درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔