Live Updates

ملک کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے بے دردی سے لوٹا ہے‘ پی ٹی آئی پاکستان میں دو تہائی اکثریت حاصل کر ے گی ‘کشمیری کمیونٹی تبدیلی کیلئے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ‘کراچی سے خیبر تک تحریک انساف فتح کے جھنڈے گاڑ رہی ہے

تحریک انصاف کے مرکزی دپٹی جوائنٹ سیکرٹری سردار قاضی اسرائیل کا دو رہ نیلم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب

جمعہ 29 جون 2018 16:43

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دپٹی جوائنٹ سیکرٹری امیدوار قانون سازاسمبلی سردار قاضی محمد اسرائیل نے دو رہ نیلم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے بے دردی سے لوٹا ہے۔ پیٹی آئی پاکستان میں دو تہائی اکثریت حاصل کر ے گی کشمیری کمیونٹی تبدیلی کے لئے عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے کراچی سے خیبر تک تحریک انساف فتح کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پہلا کام آزاد کشمیر میں کڑا حتساب شروع کیا جائے گا۔ عمران خان کے پاکستان کو تسلیم نہ کرنے والوں کو اب جہنم بھی قبول نہیں کر ے گا ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر میں رشوت کرپشن لوٹ مار کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے ان کے پیٹ کاٹ کر قوم کی پائی پائی قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔

(جاری ہے)

وادی نیلم میں خالصہ سرکار زمینون پر قبضے مسلم لیگ ن حکومت کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں۔

بیوروکریٹ، سیاستدان لینڈ مافیا جعل سازیوںسے کرائون لینڈ الاٹ کروا رہے ہیں۔ لینڈ مافیا چورون ڈاکوئوں کا سرغنہ شاہ غلام قادر ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیوروکریٹس وجاہت رشید، فرحت علی میر، ظہیر قریشی، سردار قمر زمان، ، سپیکر غلام قادر سمیت لینڈ مافیا نے وادی نیلم کی سیاحتی مقامات پر کرڑون روپے کی زمین اونے پونے خرید کر کے یا سرکاری زمینوں کا الاٹ کروا کر قبضے کئے جا رہے ہیں۔

دوسال میں لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کے نام پر دس کروڑ روپے کی خرد برد کی گئی ہے ۔ شاہرائے نیلم کھنڈرات کامنظر پیش کر رہی ہی84 کروڑ روپے لیپس کردیئے گئے ہیں۔ 25 جوالائی کے بعد پہلا احتساب سپیکر شاہ غلام قادر سے شروع کیا جائے گا۔ خواجہ سیری، مظفرآباد، اور بنی گالہ کے محلات کی منی ٹریل لی جائے گی۔ نواز شریف کہتا ہے مجھے کیوں نکالا اور یہ چور کہیں گے ہمیں کیوں بھگایا لیکن انھیں بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی شاہ غلام قادر نے نیلم کے عوام کی جو تذلیل توہین تحقیر کی ہے اس کا حساب برابر کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر سے باالخصوص وادی نیلم سے جھوٹ فراڈ منافقت کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گا۔ شاہ غلام قادر اور فاروق حیدر عمران خان کے پاکستان میں رہنا نہیں چاہتے ہیں۔ ان کو آزاد کشمیر میں25 جولائی کے بعد ایک منٹ کے لئے بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ پہلے ان سے لوٹ مار کا حساب لیا جائے گا۔ بعد میں ملک اور ریاست مخالف حرکات پر انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ صحت تعلیم روزگار کی فراہمی ہمارا ایجنڈا ہے جس پر پورے میکنزم کے تحت آزادکشمیر میں بھی عمل درآمد کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات