Live Updates

عمران خان نےفرنٹیئرمیں نمائندگی نہ کرکےدہشتگردوں کیلئےجگہ چھوڑدی

عمران خان کے اطراف میں اتنے خطرناک ایڈوائزر ہیں کہ آپ حسین حقانی کوبھول جائیں،فرنٹینئر میں پی ٹی ایم کے ساتھ تین جماعتیں اسفند یار ولی،محمود اچکزئی اور فضل الرحمن کھڑا تھا ،تینوں غدار ہیں۔معروف مذہبی اسکالر زید حامد کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 جون 2018 16:50

عمران خان نےفرنٹیئرمیں نمائندگی نہ کرکےدہشتگردوں کیلئےجگہ چھوڑدی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جون 2018ء) :معروف مذہبی اسکالر زید حامد نے کہا ہے کہ عمران خان نے فرنٹیئرمیں نمائندگی نہ کرکے دہشتگردوں کیلئے جگہ چھوڑ دی،عمران خان کے اطراف میں اتنے خطرناک ایڈوائزر ہیں کہ آپ حسین حقانی کوبھول جائیں،فرنٹینئر میں پی ٹی ایم کے ساتھ تین جماعتیں اسفند یار ولی،محمود اچکزئی اور فضل الرحمن کھڑا تھا ،تینوں غدار ہیں۔

وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ مذہبی اسکالر زید حامد سے سوال کیا گیا کہ ”ایسے لوگ جوپاکستان میں آزادی کے نعرے لگاتے ہیں اور پاک فوج کے خلاف مغلظات بکتے ہیں۔ انکے مقابلے میں عمران خان نے امیدوار کھڑا نہیں کیا، کیا یہ حماقت نہیں ہے؟ اس کودرست کہا جاسکتا ہے؟ “ جس پرزید حامد نے کہا کہ اس کوبالکل درست نہیں کہا جاسکتا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی توخود پشتونوں کی نمائندہ ہے ان کی تواپنی فرنٹئیر میں حکومت رہی ہے۔عمران خان کوخود وہاں اپنی نمائندگی کرنی چاہیے تھی۔اور پشتونوں کی پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی جاتی۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ ہماری جنگ ہورہی ہے توکیا ہم اس کوکورکمانڈر کانفرنس میں جگہ دے دیں؟ ایسے بالکل نہیں ہوتا ۔زید حامد کے ساتھ سوال اگر عمران خان وزیراعظم بن جاتے ہیں اور پی ٹی ایم کے ساتھ اس طرح حمایت کرکے آپ پاکستان کوکیا دے پائیں گے؟ یہ توملک کیلئے خطرناک ہوگا۔

جس پرزید حامد نے کہا کہ پی ٹی ایم کے ساتھ اسفند یار ولی کھڑا تھا غدار، محمود اچکزئی کھڑا تھا غدار اور فضل الرحمن کھڑا تھا وہ بھی غدار ۔یہ تین بڑی سیاسی جماعتیں پی ٹی ایم کے ساتھ تھیں۔جبکہ عمران خان کی فرنٹیئرمیں ایک نمائندگی تھی۔توقع تھی کہ عمران خان پورے صوبے اور ان کے عوام کی ذمہ داری لیں گے۔لیکن انہوں نے دہشتگردوں کیلئے وہاں جگہ چھوڑ دی۔

اس سے پہلے یہ ٹی ٹی پی کوپشاور میں دفتر کھولنے کی دعوت دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پرعمران خان کے اطراف میں موجود مشیر ہیں ، میں کھل کرکہتاہوں کہ وہ اتنے خطرناک ہیں کہ آپ حسین حقانی کوبھول جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کومیں غدار نہیں کہتا لیکن یہ اتنا بڑا حمق ہے کہ بڑے بڑے غداروں کو پیچھے چھوڑ دے گا۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات