پیپلز پارٹی سٹی ورکرز کا انتخابی مہم کا آغاز

پیپلز پارٹی نا صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان سے کلین سوئپ کرکے مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی،پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی علاقہ معززین سے گفتگو

جمعہ 29 جون 2018 19:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ورکرز کی جانب سے پی پی امیدواروں کی انتخابی مہم کا آغاز کر دگیا ہے اس سلسلے میں پی پی سٹی ورکرز کے رہنما غوث بخش میرانی کی قیادت میں ایک وفد جس میں لیاقت علی عباسی ، نوید چانڈیو و دیگر شامل تھے سکھر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر انتخابی مہم کے سلسلے میں پی پی سٹی ورکرز کے رہنما غوث بخش میرانی نے علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان عوام کی بے لوث خدمت میں مصروف عمل ہیں انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی نا صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان سے کلین سوئپ کرکے مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مخالفین چاہئے جتنا زور لگا لیں ، اتحاد اور الائنس بنا لیں پاکستان پیپلز پارٹی کو عوام سے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔