پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت دو قیدی ماہی گیروں کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کر دیا

جمعہ 29 جون 2018 22:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت دو قیدی ماہی گیروں کو بھارتی سکیورٹی فورس کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے جذبہ خیر سگالی کے تحت دو بھارتی قیدی ماہی گیروں کو انڈین باڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کر دیا ہے ۔