اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل متحدہ مجلس عمل کی ترجیح اول میں شامل ہے،میاں محمد اسلم

جمعہ 29 جون 2018 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 54,53میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل 25جولائی کو سراج الحق کی قیادت میں اسلام آباد کی سیٹوں پر بھر پور کامیابی حا صل کر ے گی ،انھوں نے کہاتاریخ گواہ ہے کہ دو ہزار دو کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے اُمیدوار کی کامیابی کے بعد شہر میں تعمیر و ترقی اور شرافت کی سیاست کے ایک نئے باب کا آغاز ہو ا تھا ۔

میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل متحدہ مجلس عمل کی ترجیح اول میں شامل ہے ،آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد تعمیر وترقی کا سفر کا آغاز ایک بار پھر برق رفتاری سے کر یں گے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل جی سیون میں جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع میاں محمد رمضان ، جمیل کھو کھر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم ؒ نے فرمایا تھا کہ پاکستان میں مسلم اور غیر مسلموں کے حقوق برابر ہونگے اور ریاست سب کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہوگی ، پاکستان میں رہنے والے تمام شہری ہماری نظر میں برابر کے حقوق کے حق دار ہیں اور سب کی جان مال عز ت کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔جمیل کھو کھر نے کہا کہ عوام 25جولائی کو کرپٹ حکمرانوں کا یوم احتساب بنادیں اور مجلس عمل کو کامیاب بنائیں ، ملک میں حقیقی تبدیلی تب تک نہیں آئے گی جب تک قوم ووٹ کی طاقت سے دیانتدار قیادت کو ایوانوں تک نہیں پہنچا دیتی ،انھوں نے کہاجماعت اسلامی نے اقلیتوں کو عزت اور تمام مذاہب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔

دیگر سیاسی جماعتیں اقلیتوں کو دھوکے دیتی ہیں اور سچ نہیں بولتے۔ صرف جماعت اسلامی کے قائد سچ بولتے ہیں۔