Live Updates

ایم ڈی پیپکو کا بارش کے بعد متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہونے کا نوٹس

متعلقہ ایکسیئز اور ایس ڈی اوز کیخلاف کاروائی کا حکم دیدیا ،بعض ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کی جانب سے فون نہ سننے پر بھی سخت برہمی کا اظہار

جمعہ 29 جون 2018 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) مینیجنگ ڈائریکٹر پیپکو نے بارش کے بعد متعدد علاقوں میں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایکسیئز اور ایس ڈی اوز کے خلاف کاروائی کا حکم دیدیا ،بعض ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کی جانب سے فون نہ سننے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکی ۔

گڑھی شاہو کے مختلف علاقوںمیں رات سے بجلی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔علامہ اقبال ٹائون کے کئی حصے بھی بجلی سے گھنٹوں محروم رہے جس کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی پیپکو نے کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایکسینز اور ایس ڈی اوز کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید بتایاگیا ہے کہ بعض ایکسینز اور ایس ڈی اوز کی جانب سے فون نہ سننے کی شکایات موصول ہونے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو کو ہدایت کی گئی کہ جو افسر فون نہیں سن سکتا اسے ہیڈ افس یا کمپنی بدر کر دیا جائے ۔ذرائع کے مطابق لیسکو چیف نے مذکورہ افسران کو شوکاز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ آج ہفتہ سے افسران کی مانیٹرنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات