
وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگا کا سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا دورہ
پاکستان کی ایکسپورٹ ا س سال تقریباً15فیصد اضافہ کے ساتھ 23.4بلین ڈالرز کے حجم کو تک پہنچ جائیں گی، یونس ڈھاگا وزیر اعظم ایکسپورٹ پیکج کی مزید 3سال تک توسیع ایکسپورٹرز کی سہولت کی خاطر اور ایکسپورٹ کو فروغ دینے کے لئے کی گئی
جمعہ 29 جون 2018 23:31
(جاری ہے)
وزارت تجارت ٹریڈسے وابستہ انوسٹمنٹ پالیسی بھی جلد متعارف کروانا چاہتی ہے جس کا مرکز امپورٹ سبسٹی ٹیوشن ، برانڈ ڈولپمنٹ اور انوییشن اور ویلیو ایڈیشن ہو گا۔
اسٹیک ہولڈرز اپنی تجاویز وزارت کو ارسال کریں۔ان خیالات کا اظہار یونس ڈھاگا ، وفاقی سیکریٹری تجارت نے سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے دورہ پر معروف صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات میں کیا۔یونس ڈھاگا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3سال کے دوران ایکسپورٹس میں تنرلی کا رجحان تھا مگر اب تواتر کے ساتھ ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں اور ایکسپورٹ کے فروغ کی خاطر وزارت مزید اقدامات کیلئے پر عزم ہے۔انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم ایکسپورٹ ٹیکسٹائل پیکج کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتہ جاری ہو جائے گا جبکہ نان ٹیکسٹائل کا نوٹیفکیشن جاری کرد یا گیا ہے۔پاکستان کی اقوام عالم میں مثبت اور حقیقی تصویر کشی کیلئے وزارت تجارت کے تحت ایمرجنگ پاکستان پروگرام پیش کیا گیا ہے۔ پاکستانی مصنوعات دنیا بھر میں کوالٹی کے معیار کی وجہ سے اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں۔ پاکستان کے بنائے گئے فٹبال ورلڈکپ میں استعمال ہو رہے ہیں۔مینوفیکچرنگ کی بڑھتی ہوئی لاگت ایکسپورٹ کارکردگی کو متاثر کر رہی ہے۔ صنعتوں کے یوٹیلیٹز ٹریفس میں کمی مینوفیکچرنگ لاگت میں کمی کی خاطر اہم ہے۔ صنعتوں کو بجلی کے نرخوں میں کمی کی خاطر کراس سبسڈی کو ختم کرنا چاہیے۔صنعتوں کو بجلی کے ٹیریف 9.5روپے فی یونٹ سے ذیادہ نہیں ہونا چاہیئے۔انھوں نے کہا کہ سائیٹ انڈسٹرئیل ایریا میںترقیاتی کام انتہائی ضروری ہیں تاکہ غیر ملکی خریداروں پر مثبت تاثر قائم ہو ۔انھوں نے صنعتکاروں کو تجارتی و صنعتوں سرگرمیوں اور ایکسپورٹس کے فروغ کی خاطر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں صدر سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری محمد جاوید بلوانی نے یونس ڈھاگا ، وفاقی سیکریٹری تجارت کا ایسوسی ایشن آمد پر خیر مقدم کیا۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں انھوں نے سیکریٹری تجارت کو ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ سائیٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے سب سے قدیم انڈسٹرئیل ایریا کی نمائند ہ ہے۔انھوں نے کہا کراچی پاکستان کے لئے سب سے ذیادہ ریوینیو جنریٹ کرنے والی پورٹ سٹی ہے۔ انھوں نے یونس ڈھاگا کو ایکسپورٹ کے فروغ کے حوالے سے قابل ذکر اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ایکسپورٹ پیکج میں توسیع کے لئے سیکریٹری تجارت نے اہم کردار ادا کیا۔ بیرون ممالک پاکستان کے تجارتی مشنز میں تعینات کمرشل قونصلرز کی میرٹ پر تعیناتی اور ان کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے سیکریٹری تجارت کے کردار کی تعریف کی۔کراچی ایکسپو سینٹر میں آئی ٹی کمپلیکس کے قیام اور نمائشوں ہالوں کی جدید طرز پر تعمیر کا سہرا بھی یونس ڈھاگہ کے سر جاتا ہے۔انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تین کنٹینر ٹرمینلز: کے آئی سی ٹی، پی آئی سی ٹی اور ایس اے پی ٹی براہ راست ہائی ویز کے ساتھ منسلک نہیں ہے۔ ہیوی ٹریفک مخصوص اوقات میں شہر سے گزرکر اندون ملک جاتی اور آئی ہیں۔ایکسپورٹ کنسائمنٹ کی بروقت اور24 گھنٹے پورٹ تک رسائی ہونی چاہیئے۔ تمام کنٹینر ٹرمینلنز پر ایکسپورٹ اور امپورٹ کی علیحدہ ایگزامینشن کا ایریا ہونا چایئے۔وزارت تجارت اس ضمن میں اپنی سفارشات پیش کرے۔ انھوں نے کاٹن یارن کی امپورٹ پر ڈیوٹی ختم کرنے اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ختم کرنے پر زور دیا جو ٹیکسٹائل میں خام مال کا درجہ رکھتے ہیں ۔اس موقع پر سرپرست اعلیٰ سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری اور چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معروف سیاستدان کراچی سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں مگر سیاسی جماعتوں اور منتخب حکومتوں نے آج تک کراچی کو اس کی اہمیت کے مطابق توجہ نہیں دی۔ آج بھی کراچی جو ملک کے لئے سب سے ذیادہ ریوینیو فراہم کرتا ہے حقیقی توجہ کا طلبگار ہے۔اس موقع پر محمد زبیر موتی والا سابق چیئرمین سائیٹ ایسوسی ایشن نے ا ظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایکسپورٹ ڈولپمنٹ فنڈ کے قوانین میں جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترامیم کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ بجٹ میں ڈائیز کی ڈیوٹیز میں کمی کے حوالے سے وزیر خزانہ نے یقین دلایاتھا مگر بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔انھوں نے زور دیا کہ حکومت صنعت و تجارت کے حوالے سے اونر شپ لے اور صنعتوں اور ایکسپورٹ میں اضافے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔جنید ماکڈا، سابق صدر سائیٹ ایسوسی ایشن نے سیکریٹری تجارت سے درخواست کی کے وزیر اعظم کے ٹیکسٹائل پیکج میں توسیع کے نوٹیفکیشن میں میں ایسوسی ایشن کے کردار کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سابق صدور ، ممبران و معروف صنعتکاروں نے شرکت کی۔
مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.