ایک بیٹا قتل ‘دوسرے کو قتل کرنے کی دھمکیاں ملنے لگیں‘ بااثر افراداور پولیس کے ظلم کا شکارماں پریس کلب پہنچ گئی

اتوار 1 جولائی 2018 16:00

ایک بیٹا قتل ‘دوسرے کو قتل کرنے کی دھمکیاں ملنے لگیں‘ بااثر افراداور ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) ایک بیٹا قتل ہوچکا دوسرے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں بااثر افراداور پولیس کے ظلم کا شکارماں پریس کلب پہنچ گئی۔ صفدر علی اعوان اقبال اعوان نے ہمارے خاندان کا جینا حرام کیاہوا ہے ۔ راستے بند ہیں گڑھی دوپٹہ پولیس مجرمان کے ساتھ مل گئی ہے ۔ اعوان پٹی صفتوں کے عبدالرشید کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں زخمی حالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2015میں ان کا جواں سال بیٹا عبدالرشید کو ایف ایس سی کا طالب تھا الیاس اعوان نے قتل کردیا ۔

جس کا مقدمہ عدالتوں میں ہے ۔ حالیہ عید الفطر کے دوسرے دن غنڈہ گردعناصر ان کے گھر آئے اور ایک کاغذسامنے رکھتے ہوئے کہا کہ یہاں دستخط کرو اگر ایسا نہیں کرسکتے تو اپنے انجام کیلئے تیار ہو جائو جب انہوں نے انکار کیا تو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

مقتول عمیر رشید کی والد ہ نے کہا کہ اس کا بازو اور پسلیاں توڑ دی گئیں ۔ جبکہ مقتول کے والد عبدالرشید نے کہا کہ ہمیں اپنے ہی گھر میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اورجب غنڈہ گردعناصر تھا نے پہنچے تو پولیس نے تھانے کے اندر مجھے ان کے حوالے کردیا ۔

عبدالرشید نے اپنے زخموں کے نشان دکھاتے ہوئے کہا کہ دو درجن افراد نے تھانے کے اندر مجھ پر تشدد کیا تھانے کی حدود میں لگے ہوئے کیمروں میں وہ ریکارڈ موجود ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آئی جی پولیس اورڈی سی مظفرآباد سے اپیل کی کہ وہ انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں ۔