نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی ایک مضبوط اور متحرک قلعہ ہے، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

کارکنوں کی بدولت پارٹی کو ملک بھرمیں پذیرائی حاصل ہوئی ہے،میرحاصل خان بزنجو

اتوار 1 جولائی 2018 19:40

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرمیرحاصل خان بزنجو ،سابق وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ،میرطاہربزنجو وحدت بلوچستان کے صدر سینیٹر میراکرم دشتی ،ممبرسنٹرل کمیٹی حاجی صالح بلوچ ،علاالدین ایڈوکیٹ ،سابق صوبائی وزیر امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ P.B43پنجگور میررحمت صالح بلوچ ،امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 270 واجہ پھلین بلوچ ،امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ PB44 پنجگورکم آواران میرخیرجان بلوچ ،ضلعی صدرنیشنل پارٹی حاجی محمداکبربلوچ ،ضلعی چیئرمین عبدالمالک صالح ،چیئرمین فرھاد شعیب نے حاجی مولجان ،حاجی نثاراحمد ،دادجان ،شاح الدین کواپنے دیگر250 ساتھیوں عزیزواقارب کیساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ حاجی مولجان دادجان نثاراحمد اور شاح الدین کی ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے سے پارٹی مزیدمضبوط اورفعال ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی ایک مضبوط اور متحرک قلعہ ہے۔ کارکنوں کی بدولت پارٹی کو ملک بھرمیں پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔نیشنل پارٹی نے ہردورمیں ظالم وجابرقوتوں کیسامنے سیسہ پلائی کی دیوار بنی ہے۔مظلوم اورمحنت کش عوام نے اپنی سیاسی جمہوری بصیرت اور ووٹ کی طاقت سے وقت کیفرعونوں کوشکست دی ہے۔اپنے بیان میں مرکزی ترجمان نے کہاکہ عوام قوت کی سرچشمہ ہے۔

بلوچ قوم نے نیشنل پارٹی کے نامزدامیدوارں کی حق میں اپنافیصلہ دے چکاہے انشاء اللہ 2018 کی الیکشن میں نیشنل پارٹی بلوچستان بھرمیں نمایاں کامیابی حاصل کریگی۔نیشنل پارٹی کی منظم سیاسی جدوجہد عوامی اداروں کی مضبوط پالیسیوں کی وجہ سے قوم دشمن قوتیں بوکھلاہٹ کی شکار ہیں، 25جولائی کی صبح نئی نوید لیکرطلوع ہوگی ،پارٹی قائدین اورعوامی نمائندوں نے گذشتہ دورحکومت نے بلوچستان میں اجتماعی ترقیاتی کاموں کی نیٹ بچھایاہے،جوکہ مخالفین کوہضم نہیں ہورہے ہیں ملک دشمن سازشی عناصر بلوچ قوم کوخوشحال زندگی گذارنے گوارہ نہیں کرتے اس لئے یہ لوگ منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنی سیاہ چہروں کوچھپانے کیلے گمراہ کن طریقہ کارپراترآئے ہیں لیکن حاجی مولجان دادجان نثاراحمدجیسے سیاسی کارکنوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنا نیک شگون ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجگور کے غیورعوام کی پولیٹیکل سوچ سیاسی وفکری جدوجہد کی بدولت پارٹی نے قیام امن بیروزگاری پرقابو پانے اورتعلیمی اداروں کے قیام کیلے بے پناہ کامیابی حاصل ہے۔جس کی سہرا براست فکری وسیاسی دوستوں کوجاتاہے جنہوں نے اپنی تماترصلاحیتوں کی وجہ سے چور دروازے سے اقتدارپرقبضہ کرنیوالوں کی راہ روکاہے۔