انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد حیدرآباد میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں

اتوار 1 جولائی 2018 20:00

�در آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد حیدرآباد میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں ، ہر حلقہ میں درجنوں امیدوار میدان میں آگئے ، الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کی 3قومی اور 6صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو نشانات الاٹ کردیئے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ، متحدہ مجلس عمل ،جی ڈی اے ، ایم کیو ایم اور پی ایس پی ،پاسبان ، تحریک لبیک،سنی تحریک ، جے یو پی اور تحریک اللہ اکبر کے امیدواروں کے علاوہ بڑی تعداد میں آزاد امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

حیدرآباد کی این ای225جو کہ تعلقہ قاسم آباد اور تعلقہ دیہی ٹنڈو جام وغیرہ پر مشتمل حلقہ ہے، یہاں 7امیدوار مدِ مقابل ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید طارق حسین شاہ جاموٹ کو تیر ، تحریک انصاف کے خاوند بخش جییجو کو بلا،جی ڈی اے کی ناہید خان کو ستارہ ،پاسبان پاکستان کے غلام اللہ چانگ کو غبارے ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے امیر علی تھیبو کو کار ،سندھ ترقی پسند پارٹی عبدالحمید میمن کو کار اورپاک سرزمین پارٹی کے مظفر علی شاہ کو ڈولفن کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

این ای226 جو کہ تعلقہ لطیف آباد کے علاوہ کینٹ ، کچا قلعہ اور شہر کے کچھ علاقوں پر مشتمل حلقہ ہے۔ یہاںپر 14امیدوار مدمقابل ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کے حافظ طاہر مجید کو کتاب ، پی ایس پی کے نواب راشد علی خان کو ڈولفن ، ایم کیو ایم کے صابر قائم خانی کو پتنگ ، پیپلز پارٹی کے علی محمد سہتو کو تیر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صولت پاشا کو شیر، تحریک انصاف کے جمشید علی شیخ کو بلا ، مہاجر قومی موومنٹ کے حنیف خان کو موم بتی ، تحریک لبیک کے محمد طاہر کو کرین ، آل پاکستان مسلم لیگ کے عشیر خان کو عقاب ، تحریک اللہ اکبر کے فیصل ندیم شیخ کو کرسی ، آزاد امیدواروں ذوالفقار ہالی پوٹہ کو پنکھا ، شفیق احمد سیب اور غیور احمد کو ملکہ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

این اے 227حیدرآباد اولڈ سٹی کا علاقہ ،وسطی شہر ، ہیر آباد ، پھلیلی ، لیاقت کالونی ، آفندی ٹاؤن ، پریٹ آباد، شاہی بازار،پکا قلعہ،اسٹیشن روڈ ، گاڑی کھاتہ ، کچا قلعہ ، صدر اور کینٹ وغیرہ پر مشتمل حلقہ ہے یہاں ایک درجن امیدوار مدمقابل ہیں متحدہ قومی موومنٹ کے صلاح الدین کو پتنگ ، ایم ایم اے کے کرامت راجپوت کو کتاب ، تحریک انصاف کے کیو محمد حاکم کو بلا، پی ایس پی کے راشد آرائیں کو ڈولفن ، پیپلز پارٹی اور جے یوپی کے مشترکہ امیدوار صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو چابی ،آل پاکستان مسلم لیگ کے غلام محی الدین کو عقاب ، تحریک لبیک کے صلاح الدین غوری کو کرین ، آزاد امیدواروں عبدالحمید قرنی کو کرنڈی ، عطاالمصطفٰی جمیل راٹھور کو گھملا ،محمد فرید قریشی کو موبائل فون ، دلشاد بھٹی کو مٹکا اورمحمد راشد خان کو Aکا نشان الاٹ کیا گیا ہے حیدرآباد کی 6صوبائی نشستوں میں پی ایس 62قاسم آباد میں 14امیدوار مدمقابل ہیں یہاں پیپلز پارٹی کے جام خان شورو کو تیر ، جی ڈی اے کے ایاز لطیف پلیجو کو ستارہ ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ڈاکٹر دو دومہری کو کار، ایم کیو ایم کے ریاض پنہور کو پتنگ ،پی ایس پی کے صدام حسین رند کو ڈولفن تحریک انصاف کے محفوظ الرحمن عرسانی کو بلا،پیپلز پارٹی ش ب کے عبدالحمید سیال کو مکا ،سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کو ٹی وی۔

آزاد امیدواروں محمد علی ابڑو کو ہتھوڑا ،اللہ داد تالپور کو جیپ ، حبیب الرحمن کو جنریٹر،شاہد حسین کو سیٹی ،محمد علی وگھیو کو ہینڈ پمپ اور روشن علی کو تالہ الاٹ کیا گیا ہے پی ایس 63تعلقہ حیدرآباد دیہی پر مشتمل ہے یہاں بھی14امیدوار مدمقابل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شرجیل انعام میمن کو تیر ، تبدیلی پسند پارٹی کے محمد علی قاضی کو تاج ، ایم ایم اے کے آصف رضا کھوسو کو کتاب ، ایم کیو ایم کے عاطف علی کو پتنگ، سنی تحریک کے جاوید راجپوت کو ٹیبل لیمپ ، تحریک اللہ اکبر کے شیراز علی سومروکو کرسی ،ایس یو پی کے ریاض حسین کو کار ، ایس ٹی پی کے ہوت خان گادھی کو ٹی وی ،پاسبان کے حبیب اللہ کو غبارے ،آزاد امیدواروں زینت انعام کو ٹوتھ برش ، ذیشان کو ہتھوڑا،عمر خلیل جان کو پینسل ، قربان علی کو جیپ،محمد رضوان کو دستی گھڑی الاٹ کیا گیا ہے پی ایس 64تعلقہ لطیف آباد کے علاقوں سائٹ ایریا ، ٹنڈو یوسف ، حالی روڈ ، سبزی منڈی ، الوحیدکالونی ، ذیل پاک ، سچل سرمست کالونی ، کوہسار اور لطیف آباد کے یونٹ نمبر12اور 11کے کچھ علاقوں پر مشتمل ہے یہاں 23امیدوار مدمقابل ہیں ان میں پیپلز پارٹی کے عبدالجبار خان کو تیر ، متحدہ مجلس عمل کے ڈاکٹر سیف الرحمن کو کتاب ، تحریک انصاف کے غلام رسول علی ہنگورو کو بلا ، ایم کیو ایم کے محمد یونس کو پتنگ ، پی ایس پی کے اعجاز شیخ کو ڈولفن ، مسلم لیگ (ن) کے احمد حیدر کو شیر ، تحریک لبیک کے راشد علی کو کرین ، آل پاکستان مسلم لیگ کے شکیل الرحمن کو عقاب ،تحریک اللہ اکبر کے ولی اللہ پنہور کو کرسی،ایس یو پی کے گل حسن میر بحر کو کار ، سنی تحریک کے غلام رسول مئیو کو ٹیبل لیمب ایس ٹی پی کے امرشی کو ٹی وی اور آزاد امیدواروں عرفان محمد خان کو پینسل ، زبیر ملک کو لاؤڈ اسپیکر ، شفیق احمد کو سیب ، سید مظہر کمال کو ہینڈ پمپ ، رضا الحسن کو مرغی ،سید اکبر علی شاہ کو ہتھوڑا ، راشد خان کو دروازہ ، انوار احمد دیوار ، امداد حسین کو بادشاہ ، اشرف علی کو سیٹی اور ارسلان حید بھٹی کو تتلی الاٹ کی گئی ہے پی ایس 65تعلقہ لطیف آباد کے یونٹس نمبر ایک سی10اور 11نمبر کا پہاڑی سے نیچے کا علاقہ ،حسین آباد ، جی او آر کالونی ، کچا قلعہ کا نیچے کا علاقہ ، ریلوے کالونی ، مکرانی پاڑہ، پٹھان گوٹھ ، برکت بھائی ٹاؤن پر مشتمل ہے یہاں 25امیدوار مدمقابل ہیں جن میں پی ایس پی کے راحیل قائم خانی عرف راجو کو ڈولفن ، ایم کیو ایم کے ندیم صدیقی کو پتنگ ،متحدہ مجلس عمل کے ناصر کاظمی کو کتاب ، پیپلز پارٹی کی صنم تالپور کو تیر ،مسلم لیگ (ن) کی آصفہ ریاض کو شیر ، تحریک انصاف کے ڈاکٹر مستنصر باللہ کو بلا ، مہاجر قومی موومنٹ کے سید ثروت فرید شاہ کو موم بتی ، جی ڈی اے کے سید علی رضا شاہ کو ستارہ ، جے یو پی کے طلعت محمود کو چابی ، سنی تحریک کے ملک محمد علی کو ٹیبل لیمب ،تحریک اللہ اکبر کے فیصل احمد خان کو کرسی ، تحریک لبیک کے محمد طاہر کو کرین ، اے پی ایم ایل کے جہاں زیب یوسف زئی کو عقاب آزاد امیدواروں میں محمد آصف کو استری ، اعجاز کو بادشاہ ، حبیب الرحمن کو جنریٹر ، سید شہباز زیدی کو بکری ، فاروق مشتاق کو پنکھا، ضمیر احمد شیخ کو ٹیو لیپ،کامران کو پینسل ،محمد فرحان کو بیل ،مشتاق احمد کو چڑیا او ر محسن علی شیخ کو بندوق ،سلمان مٹکااور محمد سلیم انگوٹھی الاٹ کی گئی ہے پی ایس 66جو کہ شاہ فیصل کالونی ، کچا قلعہ ، گاڑی کھاتہ ، صدر ، کینٹ ، پکا قلعہ ، شاہی بازار ، فقیر کا پڑ، اسٹیشن روڈ ، سرفراز کالونی ، پٹھان کالونی ، غریب آباد ، بلدیہ ، حر کیمپ ، ہیر آباد ، لیاقت کالونی ، کالی مور ی ، عامل کالونی ، سرے گھاٹ ، شہداد پوری محلہ وغیرہ پر مشتمل ہے یہاں 21امیدوار مدمقابل ہیں یہاں متحدہ مجلس عمل کے عبدالوحیدقریشی کو کتاب ، ایم کیو ایم کے راشد خلجی کو پتنگ ، پیپلز پارٹی کے مختار عرف عاجز دھامراہ کو تیرمسلم لیگ (ن)کے کلیم شیخ کو شیر ، پی ایس پی کے احمد رشید کو ڈولفن تحریک لبیک کی عابدہ ناز کو کرین ، تحریک اللہ اکبر کے عبدالجبار کو کرسی ، تحریک انصاف کے اظہر محمد شیخ کو بلا ، مہاجر قومی موومنٹ کے محمد عثمان کینیڈی کو موم بتی سنی تحریک کے تنویر احمد صدیقی کو ٹیبل لیمب اورآزاد امیدواروں احمد سلمان کو استری ، ثمر حسین کو بیل گاڑی ، سلیم خواجہ کو جیپ ، بابر شاہ کو لاؤد اسپیکر ،فاطمہ زہرہ تتلی عبدالرشید پالاری بادشاہ ، بابر یاور شاہ کو لاؤڈ اسپیکر کامران شفیق کو چاقو محمد فرحان کو موبائل فون نور محمد سیٹی اور محمد آصف میمن سیب الاٹ کیا گیا ہے پی ایس 67پھلیلی ، پریٹ آباد ، نورانی بستی ، آفندی ٹاؤن ، ٹنڈو طیب ، الیاس آباد، ٹنڈ ومیر ،مرزا پاڑہ وغیرہ پر مشتمل ہے یہاں 18امیدوار مدمقابل ہیں ان میں پاک سرزمین پارٹی کے میر عتیق تالپور کو ڈولفن ، تحریک انصاف کے امید علی جونیجو کو بلاپیپلز پارٹی کے صغیر قریشی کو تیر ، ایم کیو ایم کے ناصر حسین کو پتنگ ،مہاجر قومی موومنٹ کے راشد احمد کو موم بتی ، ایم ایم اے کے سید فرہاد علی کو کتاب ،تحریک لبیک کے رضا محمد عباسی کو کرین ، سنی تحریک کے ساجد علی کاظمی کو ٹیبل لیمب ،مسلم لیگ (ن) کے فہد عباسی کو شیر ، تحریک اللہ اکبر کے محمد آصف کو کرسی ، اے پی ایل ایم کے محمد ابراہیم کو عقاب ، آزاد امیدواروں عبدالحمید قرنی کو کرنڈی ،عبدالجبار کو تالا امیر شاہ بخاری کو بادشاہ ،جاوید بلوچ کو بوتل محمد فرید قریشی کو موبائل فون منٹھار جتوئی کو جیپ اور عرفان انجم کو Aکا نشان دیا گیا ہے۔