Live Updates

سب سے زیادہ پڑھے لکھے امیدوار کس سیاسی جماعت کے ہیں، رپورٹ جاری کردی گئی

تحریک انصاف کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار، دوسرا نمبر پیپلزپارٹی اور تیسرا نمبر مسلم لیگ ن کا ہے

پیر 2 جولائی 2018 17:42

سب سے زیادہ پڑھے لکھے امیدوار کس سیاسی جماعت کے ہیں، رپورٹ جاری کردی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2018ء) عام انتخاباب 2018 میں حصہ لینے والے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار تحریک انصاف، دوسرا نمبر پیپلزپارٹی اور تیسرا نمبر مسلم لیگ ن کا ہے۔تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 7 ڈاکٹر ایک بیرسٹر ایک ریٹائرڈ آرمی افسر جبکہ 19 امیدواروں میں ایم اے اور ڈبل ایم اے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 4 ڈاکٹر ایک ریٹائرڈ آرمی افسر اور 9 ایم اے اور ڈبل ایم اے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے قومی اسمبلی کے امیداروں میں 4 ڈاکٹر، ایک بیرسٹر جبکہ ایک ریٹائرڈ آرمی افسر جبکہ 13 امیدوار ایم اے اور ڈبل ایم اے شامل ہیں۔تحریک انصاف کے 7 ڈاکٹر وں میں حلقہ این اے ایک سے ڈاکٹر حیدر علی خان، این اے 98 سے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ، این اے 106 سے ڈاکٹر نثار احمد بٹ، این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 139 سے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، این اے 247 سے ڈاکٹر عارف علوی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے 4 ڈاکٹر امیدواروں میں این اے 79 سے ڈاکٹر نثار احمد، این اے 88 سے ڈاکٹر مختار بھرت، این اے 91 سے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، این اے 247 سے ڈاکٹر افنان ا? شامل ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدواروں میں 4 ڈاکٹر حصہ لے رہے ہیں جن میں این اے 30 سے ڈاکٹر ارباب عالمگیر، این اے 45 سے ڈاکٹر عارف حسین طوری، این اے 227 سے ڈاکٹر عرفان مگسی اور این اے 271 سے ڈاکٹر برکت علی بلوچ شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات