سکھر،ا ین اے 206 اور پی ایس 23 پر جی ڈی اے امیدواروں کے حق میں فنکشنل مسلم لیگ اور آزاد امیدوار دستبردار مختلف برادریوں کی جانب سے حمایت کا اعلان جی ڈی اے امیدواروں کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

پیر 2 جولائی 2018 22:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) ا ین اے 206 اور پی ایس 23 پر جی ڈی اے امیدواروں کے حق میں فنکشنل مسلم لیگ اور آزاد امیدوار دستبردار مختلف برادریوں کی جانب سے حمایت کا اعلان جی ڈی اے امیدواروں کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کیجانب سے علی واہن کے شادی ہال میں منعقدہ جلسے میں این اے 206 سے فنکشنل مسلم لیگ کے امیدوار فقیر عنایت اللہ برڑو نے جی ڈی اے امیدوار سید طاہر شاہ کی حمایت میںپی ایس 23 سے آزاد امیدواروں میر دادن خان پٹھان ،عرض محمد میرانی نے جی ڈی اے امیدوار محمد علی شیخ کے حق میں دستبردار ہوکر مکمل حمایت کا اعلان کر دیا جسکے جی ڈی اے امیدواروں کے کامیابی کے امکانات بڑھ گے ہیں اس موقع پر جلسے سے جی ڈی اے کے منتخب قومی اسمبلی حلقہ 206 کے امیدوار سید طاہر حسین شاہ ،پی ایس 23 کے امیدوار محمد علی شیخ ،محمد اسلم شیخ حاجی ادریس جاگیرانی میر دادن خان پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ پی پی والے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر انتقامی کاروایوں پر اتر آئیں ہیں اس لیے ہمارے حامیوں کو گرفتار کرواکر تھانوں میں زدہ کوب کیا جارہا ہے اور پیپلز پارٹی امیدوار دھمکی دے رہے ہیں کہ ووٹ نہ دیا تو بے نظیر انکم سپورٹ کے پیسے بند کر ا دینگے الیکشن کمیشن آف پاکستان آئی جی سندھ ڈی آئی جی سکھر پولیس اور پی پی والوں کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر پیپلز پارٹی کو اوچھے ہتھکنڈوں سے روکیں سید طاہر شاہ نے کہا کہہ کہ دس سالوں میں اقتدار کے مزے لوٹنے والے اب کس حثیت سے عوام سے ووٹ مانگنے آرہے ہیں عوام کو تعلیم صحت ،روڈ راستے صاف پانی جیسی بنادی ضروریات زندگی فراہم نہیں کرسکے سندھ کے عوام نے انہیں بہت برداشت کیا اب انہیں اقتدار نہیں ملے گا انہوں نے متنبہ کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارے کسی حامی یا ہمدرد کو پولیس یا کسی غندے کے ذریعے حراساں یا گرفتار کروایا تو تھانوں کے سامنے دھرنے ہونگے کارکن پر اٹھی والی انگلی کاٹ دینگے سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے تنگ آچکی ہے اس لیے جی ڈی اے کے امیدوار بھاری اکثر یت سے کامیاب ہونگے جلسے کے دوران مختلف برادریوں نے جی ڈی اے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔