Live Updates

لیاری میں بلاول پر پتھرائو کے جواب میں انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے پر متحدہ مجلس عمل کا شدید احتجاج

بلاول پر حملے کی ایف آئی آر کالعدم قرار دی جائے،400صورت شناس لکھنے کا مطلب سیاسی کارکنان کو ٹارگٹ کرنا ہے، مولانا نور الحق نبیل گبول پیپلزپارٹی سے مخلص نہیں ،کے تھری پروجیکٹ کا پانی پیپلزپارٹی نے صنعتکاروں کوفروخت کردیا،جب لوگوں سے سہولیات چھیننے والے ایئرکندیشنڈ اور لینڈ کروزرز گاڑیوں میں لیاری آئیں گے تو یہاں کے مکینوں جذبات مجروح ہوں گے، پریس کانفرنس

منگل 3 جولائی 2018 21:53

لیاری میں بلاول پر پتھرائو کے جواب میں انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کی جانب سے لیاری میں بلاول بھٹو پر پتھرائو کے جواب میں انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرائے جانے کے خلاف متحدہ مجلس عمل لیاری نے شدید احتجاج کیا ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ بلاول پر حملے کی ایف آئی آر کالعدم قرار دی جائے 400 صورت شناس لکھنے کا مطلب سیاسی کارکنان کو ٹارگٹ کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ سردار نبیل گبول پیپلزپارٹی سے مخلص نہیں ہے کے تھری پروجیکٹ کا پانی پیپلزپارٹی نے صنعتکاروں کوفروخت کردیا جب لوگوں سے سہولیات چھیننے والیائرکندیشنڈ اور لینڈ کروزرز گاڑیوں میں لیاری آئیں گے تو یہاں کے مکینوں جذبات مجروح ہوں گے،انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے واقعہ کی تحقیقات کے لیے میاں رضا ربانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ اورکہاکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کوتحقیقاتی کمیٹی بے نقاب کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمتحدہ مجلس عمل کے امیدواربرائے این اے 246 مولانا نور الحق، پی ایس 108سید عبد الرشید،پی ایس 109امیدوار فیصل عبدالغفار، فضل الرحمن نیازی امیدوار پی ایس 107 نے لیاری میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا نورالحق اورسید عبد الرشید نے کہاکہ پہلی بارجب بلاول یہاں آئے توپیپلزپارٹی سو لوگ بھی جمع نہیں کر پائی دوسری بار پورے کراچی سے لوگوں کے ساتھ بلاول لیاری آئے تو لیاری کے مکینوں نے احتجاج کیا جواپنی محرومیوں کا بدلہ پی پی سے لینا چاہتے ہیں لیاری کے لوگ پر امن ہیں،لیاری والوں نے شہباز شریف کا بھی استقبال کیا،عمران خان اور ایم کیو ایم کے لوگ بھی لیاری آئے،سراج الحق بغیر سیکورٹی کے لیاری میں گھومے،لیاری نوگو ایریا نہیں ہے پیپلز پارٹی کو لیاری مین اپنی شکست واضح دکھائی دے رہی،وہ لیاری میں کچھی بلوچ تصادم کروانا چاہتے ہیں۔

سید عبدالرشید نے کہاکہ نبیل گبول نے پریس کانفرنس میں بلاول پرحملے کا الزام مذہبی جماعت پر ڈالا اورکہا کہ داڑھیوں والے لوگ تھے اورکہا کہ یہ نہیں پتہ کون سی پارٹی تھی سفید جھنڈوں والے تھیانہیں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی تمیز نہیں ہے،بلاول کہتے ہیں مجھے علم نہیں کہ یہاں پانی نہیں ہے جوانتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نبیل گبول آج پھر لیاری آجائیں انہیں لیاری میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا جنہوں نے لیاری جنرل اسپتال کی کروڑوں روپے کی دوائیاں فروخت کی ہیں جنہوں نے منتخب ہوکر لیاری کے لیے کام نہیں کیا اس لیے اب لیاری والے ہراس سیاسی رہنما کا محاسبہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آپ نے کبھی شرپسندی پر بات کی لیاری کے لوگ سب سے زیادہ اسلام پسند ہیں اگر بلاول چاہے تو دیکھ لے اور لیاری آکر اعلان کرے کہ وہ سیکولر ازم کا پرچار کرنا چاہتا لوگ اسے مسترد کردیں گے۔ انہوں نینبیل گبول کومتنبہ کیا کہ آئندہ مذہب کا نام نہ لیں خبردار اگر آئندہ داڑھی پگڑی ٹوپی پر بات کی توبھرپورجواب ملے گا ۔ ایم ایم اے کے رہنماں کا کہنا تھا لوگ ڈراتے ہیں ایسی بات نہ کرو وہ لوگوں کو مروادیتے ہیں لیکن ہمارا یہ ایمان ہے جب تک اللہ چاہے گا کوئی جان نہیں لے سکتا۔

سید عبدالرشید نے کہاکہ ہم کئی شفاخانے اور اسکول لیاری میں چلا رہے ہین آپ نے جن بچوں کو یتیم کیا ہم ان کی کفالت کر رہے ہیں ہم لوگوں کے چولہے جلا رہے آپ ان سے گیس بھی چھین رہے، لیاری کا ڈیڑھ ہزار سے زائد نوجوان جیلوں میں بند ہے ،ہم انہین جیلون میں تعلیم دے رہیلیاری کے بہت سے گھرانے مجبور محروم ہیں،ان کے بچے نشے کے عادی ہو رہے لیاری کی تمام نشستیں بھاری اکثریت سے مجلس عمل لے گی لیاری کے پاس اب متبادل موجود ہیاور متحدہ مجلس عمل لیاری سے سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کوالزام تراشی زیب نہیں دیتی 25جولائی کو لیاری کے عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں،اب لیاری مین غنڈہ گردی اور زور زبردستی نہیں چلے گی لوگ محروم ہیں اس لیے لوگ انہیں پتھر مار رہے ہیں ہم تو عوام سے اپیل کر رہے ہیں اگر اپنی محرومیوں کا بدلہ لینا ہے تو 25 تاریخ کو ووٹ کے زریعے ان سے بدلہ لے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات