نوشہروفیروز میں بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کی تیاری مکمل، مورو میں استقبالیہ کیمپ قائم .

بلاول ناراض پی پی پی جیالے عبدالحق بھرٹ سے ملنے بھورٹی جائینگے،مختلف حلقوں میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرینگے

بدھ 4 جولائی 2018 20:48

نوشہروفیروز میں بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کی تیاری مکمل، مورو میں ..
نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) نوشہروفیروز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کی تیاری مکمل،پی پی پی نوشہروفیروزنے مورو میں استقبالیہ کیمپ قائم کر دیا، شہر کو جھنڈوں،بینرسے سجا دیاگیا، بلاول بھٹو زرداری ریلی کیساتھ لنجار ہائوس پہنچے گے جہاں وہ پی پی پی کے این اے 212 پرامیدوارذولفقاربہن ،پی ایس 35کے امیدوارممتاز چانڈیواور 36 کے امیدوار ضیاء الحسن لنجار کے حلقہ کی عوام سے خطاب بھی کرینگے،بلاول بھٹو زرداری اللہ والی چوک نوشہروفیروزمیں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرینگے،امید ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ناراض پی پی پی جیالے عبدالحق بھرٹ سے ملنے بھورٹی بھی جائینگے، جبکہ پی پی پی کے پی ایس 33 کے امیدوار سید سرفرازشاہ کے حلقہ کنڈیارو، پی پی پی کے پی ایس34کے امیدوار سید مراد علی شاہ کے حلقہ بھریا سٹی اور پی پی پی کے این ای211کے امیدوار سید ابرار علی شاہ کے حلقہ محراب پور، ہالانی میں بھی پارٹی کارکنوں سے خطاب کرینگے۔