پشاور،صوبائی ڈیزاسٹر مینجنٹ اتھارٹی نے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اوردیگر متعلقہ حکام کو موسم برسات کی متوقع بارشوں کے سلسلے میں ہدایات

جمعرات 5 جولائی 2018 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوانے پاکستان محکمہ موسمیات کی جاری کردہ روزانہ رپورٹ کے پیش نظر تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ اوردیگر متعلقہ حکام کو موسم برسات کی متوقع بارشوں کے سلسلے میںخبردار کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس سلسلے میں پیشگی اقدامات اٹھائیں اورہرقسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی منصوبہ سازی کرنے کے ساتھ مطلوبہ آلات اورساز وسامان کابھی پیشگی بندوبست کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی کی روزانہ رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ اگلے 24 ۔اور28 ۔گھنٹو ںکے دوران صوبے کے زیادہ ترحصوں میںموسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے جبکہ صوبے کے بعض اضلاع ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،بٹگرام ،ہری پور، کوہستان ،ملاکنڈ ،چترال ،دیرپائین ،دیر بالا،شانگلہ ،بونیر ،سوات ،ڈی آئی خان اورٹانک کے اضلاع میںبجلی کی گرج چمک کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں طوفانی ہواؤں گردوغبار کی پیشن گوئی بھی کئی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پی ڈی ایم اے نے صوبے میںبہنے والے مختلف دریاؤں کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق اپنی روزانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دریائے کابل میںورسک اورنوشہرہ کے مقامات پر نچلے درجے کاسیلاب ہے جہاں پانی کااخراج باالترتیب 32400 ۔اور61100 ۔کیوسک ریکارڈ کیاگیا جبکہ دریائے سندھ میں اٹک / خیر آباد، اوردریائے ادیزئی میںادیزئی پل کے مقامات پر صورتحال نارمل ہے۔