(ن)لیگ نے احتساب عدالت کے فیصلے کو مسترد کر دیا ،فیصلہ سراسر زیادتی اور ناانصافی پر مبنی ہے، شہباز شریف

اس میں کئی قانون خامیاں موجود ہیں، فیصلے کو تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا،پورے مقدمے میں کوئی ٹھوس قانونی دستاویز مہیا نہیں کی گئی، پاناما، ایون فیلڈ اور آف شور کمپنیوں میں نوازشریف کا نام نہیں، نواز شریف وہ شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، موٹرویز کا موجد نواز شریف ہے، انصاف کے حصول کیلئے وہ 109 مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، نیب عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا لیکن 25جولائی کو عوامی عدالت لگنے والی ہے، پاکستان کے کونے کونے میںجاکر اس زیادتی اور ناانصافی سے عوام کو آگاہ کروں گا، 25جولائی کو فجر کی نماز کے بعد عوامی عدالت میں صحیح معنوں میں گواہی دے گا مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 6 جولائی 2018 18:05

(ن)لیگ نے احتساب عدالت کے فیصلے کو مسترد کر دیا ،فیصلہ سراسر زیادتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کے خلاف عدالتی فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ سراسر زیادتی اور ناانصافی پر مبنی ہے، اس میں کئی قانون خامیاں موجود ہیں، فیصلے کو تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا،پورے مقدمے میں کوئی ٹھوس قانونی دستاویز مہیا نہیں کی گئی، پاناما، ایون فیلڈ اور آف شور کمپنیوں میں نوازشریف کا نام نہیں، نواز شریف وہ شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، موٹرویز کا موجد نواز شریف ہے، ، انصاف کے حصول کے لیے وہ 109 مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، نیب عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا لیکن 25 جولائی کو عوامی عدالت لگنے والی ہے، پاکستان کے کونے کونے میںجاکر اس زیادتی اور ناانصافی سے عوام کو آگاہ کروں گا، 25 جولائی کو فجر کی نماز کے بعد عوامی عدالت میں صحیح معنوں میں گواہی دے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام اور مسلم لیگ(ن) اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے، یہ فیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف میں یاد رکھے جائیں گے، پہلے یہ کیس عدالت عظمیٰ کے تین بنچز نے سنا اور پھر جے آئی ٹی نے 10جلدوں پر مشتمل تفشیشی رپورٹ مرتب کی، پورے مقدمے میں کوئی ٹھوس قانون دستاویز مہیا نہیں کی گئی، میاں شہباز شریف کا نام پانامہ میں کہیں نہیں ہے کوئی ثبوت نہیں فراہم کیے گئے، اسی طرح ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی کوئی ثبوت نہیں مہیا کیا گیا، ایک بڑی سیاسی شخصیت کو نیب نے بڑا ریلیف دیا، میاں نواز شریف نے 109پیشیاں بھگتیں، نواز شریف وہ شخص ہیں جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، نواز شریف نے خارجی دبائو اور لالچ کو ٹھکرایا، پاکستان اور عوام کی آواز پر لبیک کہا اور آج پاکستان ایٹمی ملک بن گیا، سی پیک جو چین کی طرف سے تحفہ ہے وہ نواز شریف نے پیش کیا، موٹرویز کا موجد بھی نواز شریف ہے ، فیصلے کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں، کشمیر کے بارے میں یواین میں طاقتور مقدمہ نواز شریف نے پیش کیا، اس قوم کے بیٹے کو جو سزا سنائی گئی وہ اس کے حقدار نہیں تھے۔

انہوں نے پاکستان کیلئے بے پناہ کام کیے، نواز شریف نے جبر اور دبائو کا مقابلہ بہادری سے کیا، 19اکتوبر 2017سے آج تک وہ اپنی صاحبزادی کے ساتھ وہ نیب کورٹ میں پیش ہوئے، 70سال میں اس کی مثال ہمیں نہیں ملی، جنہوں نے ملک کو لوٹا اور اربوں روپے کھائے ان کے بارے میں نیب کورٹ نے کیاکیا، نیب عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے لیکن 25جولائی کو عوامی عدالت بھی لگے گی، میں پاکستان کونے کونے میں جائوں گا، اس زیادتی سے عوام کو آگاہ کروں گا، ہم اپنا مقدمہ آخرت پر چھوڑتے ہیں جہاں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، کفن کی کوئی جیب نہیں ہوتی اور یہ فیصلہ 25جولائی کو عوام نے کرنا ہے، ہم انصٓف کے حصول کیلئے آئینی اور قانونی راستہ اختیار کریں گے، مسلم لیگ کے تمام امیدوار اپنی مہم چلائیں گے اور پرامن احتجاج کریں گے، میں تمام واقعات آپ کے سامنے گوش گزار کردیئے، میں بطور صدر مسلم لیگ (ن) ہوتے ہوئے یہ پیغام دیتا ہوں آپ عظیم پاکستانی ہیں اور اس فیصلے پر ذرا بھی مایوس نہ ہوں، آپ نے نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، آج نواز شریف کے تمام وعدہ پورے کیے، بجلی کے اندھیرے ختم کردیئے، سی پیک کے ذریعے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا، یہ سب کچھ نواز شریف کی خدمت کا ثبوت ہے، ہم اپنے جلسوں میں اس بات کا اعادہ کریں گے اور انصاف کی برابری کا مطالبہ کریں گے، قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے، انصاف سب کو ملنا چاہیے، اس فیصلے نے انتخابی عمل پر اثر انداز کرنے کی کوشش کردی ہے، وہ شخص جس کی اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے اس بات کا خیال نہ رکھا گیا، یہ انسانیت ہے یہ انصاف ہے، ہم آواز اٹھائیں گے انصاف کے بول بالا کرنے کیلئے ، یہ پیغام ہم پورے پاکستان میں پھیلائیں گے ، نہ ہمیں حکومت کی چاہ اور نہ لالچ ہے ایک کی چاہ ہے عوام عزت اور وقار کے ساتھ کھڑے ہوں، مخالفوں نے صرف پروپیگنڈا کیا ہے اور بیگم کلثوم نواز کی بیماری کوبھی سیاست سمجھا ، ہم سب قبروں میں جانا ہے اور حساب دینا ہے، ہمارا حق ہے اور عوامی عدالت کی بھی آواز لگنی ہے، جب تک ہم نے انصاف کا بول بالا کیا تب تک پاکستان میں ترقی کرسکتا ، ہم الیکشن لڑیں گے الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ کہیں بھی سیاسی جماعتوں کو دھاندلی نہ ہو، جنہوں نے بلیک اینڈ وائٹ میں ملک کی رقوم لوٹی ہیں ان کو کوئی پوچھنے والانہیں، میاں نواز شریف کو دن رات اس معاملے میں بلایا جارہا ہے پوسٹر لگا کر دوسری پارٹیوں کو چور ثابت کیا جارہا ہے الیکشن کمیشن کا قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا، ہم اس ملک میں آگ نہ لگائیں، اس طرح تباہ ہوجائے گی، الیکشن کمیشن کو اس معاملے کو حل کرنا چاہیے۔