Live Updates

پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی کا انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلا ن

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورپیرآف گولڑہ شریف نظام الدین جامی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا

ہفتہ 7 جولائی 2018 19:28

پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی کا انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) پیر آف گولڑہ شریف نے آئندہ عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلا ن کردیا ہے، اس بات کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورپیرآف گولڑہ شریف نظام الدین جامی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیر آف گولڑہ شریف نظام الدین جامی سے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرپیرآف گولڑہ شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کویقین دلایا کہ ملک میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔چیئرمین عمران خان سے میڈیا نمائندوں کے ایک سوال کیا نوازشریف واپس آئیں گی کے جواب میں کہا کہ اس کا جواب تونوازشریف ہی دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں پیرآف گولڑہ شریف نظام الدین جامی نے مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا کہ اقتدار ملاتونظام مصطفی ؐ نافذ کریں گے۔

نوازشریف نے ختم نبوتؐ جیسے لفظ پرشب خون مارا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف ماضی کے دریچے سے جھانک کردیکھیں ، شاید تمہیں یاد آجائے میرا نام ونشاں۔انہوں نے کہا کہ مفاد پرست سیاستدانوں نے ملک سے وفا نہیں کی۔لیکن ہم اپنی روایات کی پاسداری کریں گے۔ دوسری جانب ملتان میں مجلس وحدت المسلمین نے بھی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی آج وہ زرداری سے حق مانگ رہے ہیں۔ جب ان کوحق نہیں دیا گیا توان کاصبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کا ملک بھر میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان بڑا فیصلہ ہے، سندھ میں پولیس گردی اور کرپشن کی داستانیں ہیں، تحریک انصاف کرپشن فری پاکستان بنانے کا پختہ ارادہ کر چکی ہے، جس نے کرپشن کی وہ قانون کی گرفت میں آئے گا، مجھے سندھ کی ہوا بھی بدلتی دکھائی دے رہی ہے، امین فہیم کے ساتھ کام کرنے کا بہترین موقع ملا، حسین لوائی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، عوام 25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر مخالفین کو شکست دیں گے، بے نظیر جب ملک سے باہر تھیں تو امین فہیم نے انہیں سہارا دیا، نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ مختلف ہے، احتساب سب کا ہونا چاہیے، انتقامی سیاست کے قائل نہیں،،تحریک انصاف نے پاکستانی سیاست کا رخ تبدیل کر دیا، شہباز شریف کا زور میٹرو پر تھا انسانوں کی ترقی پر نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات