پنجگور کے عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے ،جنرل (ر) قادر بلوچ

25 ارب روپے کی لاگت سے نوکنڈی ماشکیل پنجگور تا گوادر قومی شاہراہ کی تعمیر سے علاقہ خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:53

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر حلقہ این اے 270 سے نامزد امیدوار جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے 25 ارب روپے کی لاگت سے نوکنڈی ماشکیل پنجگور تا گوادر قومی شاہراہ کی تعمیر سے علاقہ خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا عوام ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھ مسلم لیگ کے نمائندوں کو کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس دوران مسلم لیگ کے ضلعی صدر آغا شاہ حسین حلقہ 44 کے نامزد امیدوار اشرف ساگر سعید موسی کامریڈ نصیر اور دیگر موجود تھے جنرل ر عبدالقادر نے کہا کہ عوام سوچ سمجھ کر ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو ان کے مسائل اور مشکلات پر موثر انداز میں آواز اٹھا سکیں انہوں نے کہا کہ آج اگر مکران کو ایران سے بجلی مل رہی ہے اس میں میری کوششیں بھی شامل ہیں اور اگر عوام نے خدمت کا مذید موقع دیا تو پنجگور سے نیشنل گریڈ سے منسلک کرادوں گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی پانچ سالہ کارکردگی سب پر عیاں ہے اگر ملک کی 70 سالہ تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو مسلم لیگ کے پانچ سال سب پر بھاری ثابت ہونگے کیونکہ ان پانچ سالہ دور میں ملک نے بے مثال ترقی کی اور خصوصا بلوچستان میں حالات بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ سی پیک کا عظیم منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچا جس کا کریڈٹ برائے راست مسلم لیگ کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرست اب قوم پر رحم کریں عوام کو باربار اپنے زاتی مقاصد کے لیے امتحان میں نہ ڈالیں لوگ تعلیم امن اور روزگار چاہتی ہیں بلوچستان میں امن ہوگا تو ہر طرف خوشالی آئے گا