حکومت آزاد کشمیر نے این ٹی ایس کے تحت تعلیم کی بہتری کیلئے جو اقدمات ا ٹھائے لائق تحسین ہیں‘ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا دورہ لندن تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہے

مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری کا بیان

اتوار 8 جولائی 2018 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) حکومت آزاد کشمیر نے این ٹی ایس کے تحت تعلیم کی بہتری کیلئے جو اقدمات ا ٹھائے لائق تحسین ہیںوزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا دورہ لندن تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہے مودی نے مقبوضہ کشمیر میں جو دہشت گردی پھیلا رکھی ہے ختم ہونے والی ہیتعلیم وہ مضبوط ہتھیار ہے کس کی وجہ سے انسان کی ترقی کی منازل طے کرتا ہے ۔

نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کے لیے والدین تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ۔دنیا میں جن قوموں نے ترقی کی اُن کی بنیاد ہی تعلیم ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بہتر کررہی ہے کمپیوٹر اور سائنس کی تعلیم عام کی جائے ۔

(جاری ہے)

تعلیم پر مکمل عبور حاصل کر کے ہی ہم دنیا سے مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ سرکاری سکولوں میں اچھی تعلیم دی جار رہی ہے ۔آزاد کشمیر میں تعلیم کی شرح بلند ہے مذید کمی کو پورا کرنے کے لیے نوجوان نسل آگے بڑھے اور جدید تعلیم کی شرح بلند کر یں ۔تعلیم کے ساتھ کھیل نمایاں حیثیت رکھتا ہے ۔ مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیل کو لازمی قرار دے کر نوجوان کو بہترین تفریح کا موقع بھی فراہم کیا جائے ۔

زاد کشمیر کی عوام نی2016کے عام انتخابات میں جس اعتماد کا اظہار کیا تھا اس پر پورا اتریں گے آزاد حکومت نے آتے ہی محکمہ تعلیم میں NTSمعتارف کروایا تاکہ سفارشی کلچر کا خاتمہ ہو اورپڑھے لکھے با صلاحیت لوگ آگے آ سکیں آزاد کشمیر کی عوامی جمہوری حکومت سے کوئی بھی غیر قانونی کام کی توقع نہ رکھے تمام جائز کام بغیر سفارش کے ہوں گے۔جس پر حکومت کے مشکور ہیں محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن خواتین کے مسائل سے با خوبی آگاہ ہے بہت جلد خواتین کارکنان کے مسائل کو بھی ترجیع بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔