ووٹ کو عزت دو لیکن چور کو نہیں، پی ٹی آئی نہ ہوتی تو (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی باریاں چلتی رہتیں،عمران خان
جولائی کو ایک نئی صبح نظر آرہی ہے، بی بی بلاول نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا ملک کیا سنبھالے گا، نواز شریف کی سزا پر شہباز اور حمزہ لڈو بانٹ رہے ہیں،ہاتھ اٹھا کر مجھے دعائیں بھی دیتے ہیں، جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ قوم آگے نہیں بڑھ سکتی، نئے پاکستان میں کسانکی مدد کرینگے، غریب طبقے کو اوپر آنے کا موقع دینگے،بوریوالا میں جلسے سے خطاب
بدھ 11 جولائی 2018 21:34
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ ہوتی تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی باریاں چلتی رہتیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کے پاس ان دو جماعتوں کے علاوہ کوئی آپشن نہ تھا۔
عمران خان نے کہا کہ اس لمبی اندھیری رات کے بعد 26 جولائی کو ایک نئی صبح نظر آرہی ہے۔ مجھے ایک نئی صبح اور نیا پاکستان نظرآرہا ہے۔ عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ بے بی بلاول نے زندگی میں کوئی نوکری نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کے بچے باری لینے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ بی بی بلاول نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور ملک کیا سنبھالے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ لندن کو چھوڑیں میری تو پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھائی کہتا تھا الحمد اللہ ساری پراپرٹی ہماری ہے۔ یہ لوگ قوم کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ہاتھ اٹھا اٹھا کر میرا شکریہ ادا کررہے ہیں۔ باپ بیٹا نواز شریف کی سزا پر لڈو بانٹ رہے ہیں ۔ شہباز شریف اور حمزہ مجھے دعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہم نے دونوں کو شکست دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔ نئے پاکستان میں کسان کی مدد کرینگے ، غریب طبقے کو اوپر آنے کا موقع دینگے۔ عمران خان نے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت جاتی ہے خالی خزانہ اور مولانا فضل الرحمن کو چھوڑکر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں ۔ عوام نے پچیس جولائی کو شکل نہیں دیکھنی ، نظریئے پر ٹھپہ لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو لیکن چور کو عزت نہ دو ، ہم وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں باہر سے لوگ پاکستان آ کر نوکری نہ ڈھونڈیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.