Live Updates

پیمرا کی نوازشریف کی واپسی پربراہ راست کوریج پرپابندی عائد

عدلیہ اورمسلح افواج کیخلاف تقاریردکھانا قواعد کی خلاف ورزی ہے،نجی ٹی وی چینلز صرف ریکارڈ مواد ہی نشرکرسکیں گے، پیمرا نے نجی ٹی وی ہاؤسز کوہدایت نامہ ارسال کردیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 جولائی 2018 18:38

پیمرا کی نوازشریف کی واپسی پربراہ راست کوریج پرپابندی عائد
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جولائی 2018ء) : پیمرا نے نوازشریف کی واپسی پربراہ راست کوریج پرپابندی لگا دی، عدلیہ اور مسلح افواج کیخلاف تقاریر دکھانا قواعد کی خلاف ورزی ہے، نجی ٹی وی چینلز صرف ریکارڈ مواد ہی نشرکرسکیں گے، پیمرا نے نجی ٹی وی ہاؤسز کوہدایت نامہ ارسال کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیمرا نے نوازشریف کی واپسی پربراہ راست کوریج پرپابندی عائد کرتے ہوئے نجی ٹی وی ہاؤسز کوہدایت نامہ ارسال کردیا۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز صرف ریکارڈمواد ہی نشرکرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز اداروں کیخلاف توہین آمیز کانفرنسزلائیو نشرکررہے ہیں۔ ریاستی اداروں کیخلاف پریس کانفرنسز اور تقاریر لائیو نہیں دکھائی جا سکتیں۔

(جاری ہے)

عدلیہ اور مسلح افواج کیخلاف تقاریر دکھانا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ پیمرا کا لائیو کوریج کرنے والے چینلز کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیمرا کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ چینلز الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے پابند ہوں گے۔ دوسری جانب پی ٹی وی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی میں سزا یافتہ شخص کودکھانے کی اجازت نہیں ہے۔ سزا یافتہ شخص سے متعلق اشتہار بھی نہ دکھائے جائیں۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گرفتاری دینے کیلئے لندن سے وطم واپس آرہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن ر صفدر کواحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں سنا رکھی ہیں۔ نیب نے کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ تاہم نوازشریف کل جمعہ کوشام سوا چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ دوسری جانب صدر ن لیگ شہبازشریف نے نوازشریف کے استقبال کیلئے پارٹی کارکنان کولاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی کال دے دی ہے۔

جس کے ساتھ ہی نگراں پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ گزشتہ شب رات گئے تک ن لیگ کے لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر سے سینکڑوں کوکارکنان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اعلان کیا ہے کہ ہم نوازشریف کا کل ہر صورت استقبال کریں گے۔انتظامیہ کوخبردار کرتا ہوں کہ ظلم اور زیادتی کرنے سے باز رہیں وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔26جولائی کوہماری حکومت آئے گی اور ہم انصاف کریں گے ظلم کرنے والے جیل میں ہوں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات