حیدرآباد،سندھ میں سیاسی غلامی کا سیاہ باب ختم ہونے کو ہے،فیصل ندیم

ملی مسلم لیگ عوام میں شعور بیدار کر کے دفاع پاکستان کی زبردست تحریک کھڑی کرے گی۔ پاکستانی قوم نظریہ پاکستان کا تحفظ اور خدمت انسانیت کرنے والوں کو ووٹ دے گی، مرکزی رہنماء ملی مسلم لیگ

جمعہ 13 جولائی 2018 23:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2018ء) ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حلقہ این اے 226 کے نامز د امید وار فیصل ندیم پی ایس 66 کے ملی مسلم لیگ کے نامزد امید وار عبد الجبار خان پی ایس 65 کے نامزد امید وارفیصل خان پی ایس 64 کے نامزد امید وار ولی اللہ اظہری الیکشن کمپین کے سلسلے میں مختلف کار نر میٹینگ اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں سیاسی غلامی کا سیاہ باب ختم ہونے کو ہے۔

ملی مسلم لیگ عوام میں شعور بیدار کر کے دفاع پاکستان کی زبردست تحریک کھڑی کرے گی۔ پاکستانی قوم نظریہ پاکستان کا تحفظ اور خدمت انسانیت کرنے والوں کو ووٹ دے گی۔ ملی مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچ رہا ہے۔ اس وقت مقابلہ ملک کی حفاظت کرنے اور ملکی مفادات کا سودا کرنے والوں کیخلاف ہے۔

(جاری ہے)

ہم رب کی مدد سے میدان میں آ چکے ہیں۔ہم نے پاکستان کا الیکشن لڑنا اور دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچا قلعہ ، لطیف آباد ، پریٹ آباد ، ہوسڑی ، دیگر علاقوں میں الیکشن آفیس کا افتتاح کرتے ہوئے اور ریلیوں خطاب کرتے کیا اس موقع پر علاقائی عوام کی جانب سے رہنمائوں کا زبردست استقبال کیا گیااورپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ شرکاء نے ہاتھوں میں ملی مسلم لیگ کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مقامی سیاسی و سماجی رہنمائوں نے ملی مسلم لیگ کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر امیدواراں نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپ لوگوں کا ولولہ اور جوش بتا رہاہے کہ بہت جلد اس حیدرآباد سے سیاسی غلامی کا راج ختم ہونے والا ہے۔

یہ ایک سیاہ باب ہے جو ختم ہونے کو ہے،اب روشن باب دنیا دیکھے گی۔میں آپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اس الیکشن کا پہلا رائونڈ ہماری جیت ہے۔پاکستان کے دشمنوں کی کوشش تھی کہ ملی مسلم لیگ الیکشن میں حصہ نہ لینے پائے لیکن اللہ کے خاص فضل و کرم سے ملی مسلم لیگ کے تین سوکے قریب امیدوار ملک بھر میں ہیں۔ہم پہلا رائونڈ جیت چکے ہیں۔انتخابی مہم ہمارا اگلا راونڈ ہے ہم نے جیتنا ہے اور پاکستان کا الیکشن لڑنا ہے۔

ہم نے اس ملک کو مدینے والا پاکستان بنانا ہے جس بنیاد پر اس کو بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم محض کرسی یا اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان کو لیکر میدان میں آئے ہیں، ۔ ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کی عوام کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اکٹھا کرنا ہے۔پاکستان میں350سے زائد سیاسی جماعتیں ہیں ان پر کوئی رکاوٹ نہیں لیکن ملی مسلم لیگ کا راستہ بیرونی قوتوں کی مداخلت پر روکا گیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام اس ملک کا عظیم سرمایہ ہے ۔