تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کریں گے‘ اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے میرپور کے تاجر اور شہری مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں
انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 14 جولائی 2018 16:04
(جاری ہے)
بجلی کی دوبارہ لو ڈ شیڈنگ کر کے تاجروں اور شہریوں کو زلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوںنے پولیس پلازہ میں کاروباری مرکز ابرار ٹیلرز شاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین اتحاد گروپ حاجی محمد رمضان،محمد بشیر چوہان،غلام غوث،تصور شہزاد بھی ہمراہ تھے،قبل ازیں انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد جب افتتاح کیلئے پہنچے تو محمد ابرار کی قیادت میں تاجروں کی بڑی تعداد نے انکا والہانہ استقبال کیا،معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کی، چوہدری محمود احمد اور اٴْن کے ساتھ دیگر رہنماوں نے کاروبار کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی اور کاروبار سنٹر کے مالک محمد ابرار کو دلی مبارکباد پیش کی۔چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ ہم تاجروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تاجروں کے ہر جائز مسائل کے حل کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں کسی ناجائز کام کی حمایت نہیں کرینگے مگر تاجروں کے ساتھ ہرگز ناانصافی نہیں ہونے دینگے مرکزی انجمن تاجران اتحاد گروپ نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمیشہ کردارادا کیا ہے نام نہاد کاغذی تنظیمیں صرف اخباری بیانوں تک محدود ہوکررہ گئی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ میری ٹیم میں شامل عہدیداران تاجروںکی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، ہمارا مطمع ٴ نظر تاجر برادری کی خدمت ہے اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہم اپنی خدما ت پیش کر رہے ہیں اور انشائاللہ بھرپور طریقے سے کام کریں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.