Live Updates

جن جماعتوں کے سربراہ کرپٹ ہوں وہ کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتی ،

جیسے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اور جے یوآئی، ڈیزل کے پرمٹ بیچنے والے کرپشن ختم نہیں کرسکتے ، اداروں کی تباہی میں سفارش کا کردار ہے ،میں مقابلہ کرنا چاہتا ہوں پیچھے ہٹنے والا نہیں ،ایک عورت نے مجھے اپنے خون سے خط لکھا تھا کہ میں پولیس کو بہتر کروں ، ہم نے خواتین کیلئے کے پی کے میں الگ پولیس اسٹیشن کھولے ہیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کامردان میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:08

جن جماعتوں کے سربراہ کرپٹ ہوں وہ کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتی ،
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جن جماعتوں کے سربراہ کرپٹ ہوں وہ کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتی ، جیسے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اور جے یوآئی، ڈیزل کے پرمٹ بیچنے والے کرپشن ختم نہیں کرسکتے ، اداروں کی تباہی میں سفارش کا کردار ہے ،میں مقابلہ کرنا چاہتا ہوں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں،ایک عورت نے مجھے اپنے خون سے خط لکھا تھا کہ میں پولیس کو بہتر کروں ، ہم نے خواتین کیلئے کے پی کے میں الگ پولیس اسٹیشن کھولے ہیں ۔

ہفتہ کو مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، جن جماعتوں کے سربراہ کرپٹ ہوں وہ کبھی کرپشن ختم نہیں کرسکتی ، جیسے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اور جے یوآئی، ڈیزل کے پرمٹ بیچنے والے کرپشن ختم نہیں کرسکتے ، سپریم کورٹ نے مجھے صادق اور امین کہا ہے ، ہم نے اپنے 20ممبران اسمبلی کو نکالا، کے پی کے میں 1200پولیس والے دہشت گردی کا شکار ہوئے ، آج کے پی کے کی پولیس پاکستان کی بہترین پولیس ہے ، سندھ اور پنجاب والے کے پی کے جیسی پولیس چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداروں کی تباہی میں سفارش کا کردار ہے ، ایک عورت نے مجھے اپنے خون سے خط لکھا تھا کہ میں پولیس کو بہتر کروں ، ہم نے خواتین کیلئے کے پی کے میں الگ پولیس اسٹیشن کھولے ہیں ، 2013میں کے پی کے میں سب سے زیادہ دہشت گردی تھی ، ملک کے بہتر الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کا الیکشن جیتنا ضروری ہے ، میں مقابلہ کرنا چاہتا ہوں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات