Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو 2013میں بھی سندھ تک محدود کیا گیا،شہزاد حسین الہامی

اب بلاول بھٹو زدراری کو پنجاب اور کے پی کے میں انتخابی مہم سے روکنا کونسی جمہوریت ہے،انچارچ میڈیا سیل گلگت

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل گلگت بلتستان کے انچارچ شہزاد حسین الہامی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو 2013میں بھی سندھ تک محدود کیا گیا تھا اور اب بھی بلاول بھٹو زدراری کو پنجاب اور کے پی کے میں انتخابی مہم سے روکنا کونسی جمہوریت ہی اگر یہی صورت حال رہی تو پھر حالیہ الیکشن کے نتائج کو کوئی بھی سیاسی جماعت تسلیم نہیں کرے گی ۔

وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن اور نگران حکومتیں عوام کو بتائیں کہ انتخابات میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے یا دہشت گروں نے جس جماعت پر حملے ہو رہے ہیں حکومتیں انکو سیکورٹی دینے کی بجائے انتخابی مہم سے روک رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سانحے کے بعد سیاسی جماعتیں سوگ میں ہے مگر عمران نیازی ناچ گنوں میں مصروف عمل ہے ،دہشت گردوں کے نشانے پر صرف پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوںہیں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کھل کر سیاسی جلسے کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان جماعتوں پر آج تک کوئی حملہ نہیں ہوا جو کہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ دہشت گردوں اور ان سیاسی جماعتوں میں کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی گٹھ جوڑضرو ر ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور نگران حکومتوں کاکام تمام سیاسی جماعتو ں کو یکساں اور پرامن ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابات کو محفوظ اور پرامن بنانا ہے نا کہ دہشت گروں سے رہنمائی لینا ایک سیاسی جماعت کے علاوہ باقی دیگر سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم سے روکنادہشت گروں کے موقف کی تائید کے مترادف ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات