موسمی امیدواروں اور کارٹون کے دن گنے جاچکیں ہیں، پی ایس 63 کا حلقہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کا تھا، اب بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، راول شرجیل میمن

تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو اس حلقہ کے عوام نے جس طرح مسترد کردیا ،اس سے واضح ہوگیا ہے کہ اب ان کی ضمانتیں ضبط ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

ٹنڈو جام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 63 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن نے کہا ہے کہ موسمی امیدواروں اور کارٹون کے دن گنے جاچکیں ہیں۔ پی ایس 63 کا حلقہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کا تھا، اب بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو اس حلقہ کے عوام نے جس طرح اب سے ہی مسترد کردیا ہے اس سے واضح ہوگیا ہے کہ اب ان کی ضمانتیں ضبط ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔

آج بھی سندھ اور ملک کے عوام پیپلز پارٹی کو ایک جمہوری قوت تسلیم کرتی ہے اور انشاء اللہ 25 جولائی کو ملک بھر سے تیر کے نشان والے امیدوار ہی کامیاب ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ٹنڈو جام کے مختلف گوٹھوں جس میں گوٹھ مراد خاصخیلی، گوٹھ پانڈی دماج، گوٹھ محمد بخش کلیری، گوٹھ مشتاق کلیری، گوٹھ جمعون لاشاری، گوٹھ مراد شاہ، گوٹھ امام بخش خاصخیلی، گوٹھ عرس خاصخیلی، گوٹھ بچو کلیری، گوٹھ گل محمد برفت، گوٹھ جڑیو جسکانی سمیت دیگر گوٹھوں میں کارنر مٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حلقہ این اے 225 کے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید طارق شاہ جاموٹ، شرجیل میمن کے کو آڈینیٹر ذیشان میمن ، پیپلز پارٹی حیدرآباد دیہی کے سیکرٹری اطلاعات اسماعیل وسان، پیپلز پارٹی ٹنڈو جام میونسپل کمیٹی کے صدر شریف قریشی، سیکرٹری اطلاعات رحیم داد، ٹنڈوجام کے پیپلز پارٹی کے دیگرعہدیداران کے علاوہ نثار کھٹیان، پیپلز پارٹی خواتین ونگ حیدرآباد کی جنرل سیکرٹری زاہدہ میمن سمیت دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر مختلف گوٹھوں میں منعقدہ کارنر مٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے راول شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مخالفین شاید یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم سندھ کے عوام کو بے وقوف بنا کر ان کو خرید لیں گے لیکن انہیں اس بات کا اب بھی علم نہیں کہ سندھ کے عوام اب ان مفاد پرستوں اور موسمی سیاستدانوں کو اچھی طرح سمجھ گئے ہیں جو ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنا کر علیحدہ علیحدہ ناموں سے عوام سے ووٹ لینے آجاتے ہیں۔

راول شرجیل نے کہا کہ ٹنڈو جام کے عوام نے پہلے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے اور انشاء اللہ 25 جولائی کو جب اس حلقہ سے تیر ہی تیر نکلیں گے تو ان کارٹونوں اور موسمی سیاستدانوں کے تابوت میں آخری کیل تیر کی شکل میں لگ جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنمائوں نے کہا کہ حلقہ پی ایس 63 جوکہ ماضی میں پی ایس 50 تھا اس حلقہ میں جتنے ترقیاتی کام گذشتہ 5 سالہ دور میں ہوئے ہیں اتنے ترقیاتی کام کسی بھی حلقہ میں نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کے عوام شرجیل میمن کے گذشتہ 5 سالہ دورمیں ہونے والے کاموں کے باعث اپنا معیار ز ندگی بہتر کرچکیں ہیں اور وہ آئندہ آنے والے 25 جولائی کے انتخابات میں شرجیل میمن کو ہی ووٹ دیں گے۔