بارش کے پہلے سلسلے نے راول جھیل میں پانی کی سطح کو مستحکم کر دیا

پیر 16 جولائی 2018 15:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) اگرچہ مون سون کے دوران پاکستان میں شمالی حصوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں اور بارش کے پہلے سلسلے نے راول جھیل میں پانی کی سطح کو مستحکم کر دیا ہے ، حکام پریشان ہیں کہ بارش کا سیزن اس جھیل کی پانی کے ذخیرہ کی صورت حال کو بری طرح متاثر کرے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ روزانہ راولپنڈی کو 104 ایکڑ فٹ پانی فراہم کیا جا رہا ہے راول جھیل میں پانی ڈیڈ لیول 1708 فٹ سے بلند ہے ۔

مری اور اسلام آباد کے کچھ علاقوں سے باقاعدہ بہائو کے باعث پانی دو ہفتوں کے لئے 1735.6 فٹ کی سطح پر رہا ہے ۔پنجاب محکمہ آبپاشی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ بارشیں سوائے ہم کے اچھی علامت ہے کیونکہ موسلادھار بارشوں کے ساتھ کنکر اور بجری بھی ساتھ آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس وجہ سے جھیل میں سٹوریج صلاحیت متاثر ہو گی محکمہ موسمیات میں آنے والے دنوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے جس سے پانی کی سطح بڑھے گی تاہم اس میں سے بیشتر مزید بارش کے باعث نہیں جائے گا ۔

اندازوں کے مطابق راولپنڈی جھیل میں 14000 ایکڑ فٹ پانی سردست موجود ہے اور حکام پریشان ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ اس جھیل میں مزید گارھا اور بجری جمع ہو گی ۔راول جھیل میں آخری صفائی سروے 2000 میں کیا گیا تھا اور پانی کے ذخیرے کی موجودہ تخمینہ 18 سالہ پرانے اعداد و شمار پرمبنی ہیں ۔ ۔