Live Updates

پی پی پی اور (ن) لیگ نے 10برسوں میں کرپشن اور نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ،

(ن) لیگ نے اپنے 5سال کے دور حکومت میں 3600ارب روپیہ کا نقصان کیا ، نوا ز شریف کے بچے لندن او راسحاق ڈار کے بچے دبئی میں ، نواز شریف کہتے ہیں کہ میرے بچے برطانیہ کے شہری ہیں اسلئے وہ جوابدہ نہیں ، کے پی کے میں 1ارب 18کروڑ درخت لگائے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پپلاں میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 19:50

پی پی پی اور (ن) لیگ نے 10برسوں میں کرپشن اور نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ ..
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی پی پی اور (ن) لیگ نے 10برسوں میں کرپشن اور نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، (ن) لیگ نے اپنے 5سال کے دور حکومت میں 3600ارب روپیہ کا نقصان کیا ہے، نوا ز شریف کے بچے لندن میں ہیں او راسحاق ڈار کے بچے دبئی میں ہیں، نواز شریف کہتے ہیں کہ میرے بچے برطانیہ کے شہری ہیں اس لیے وہ جوابدہ نہیں ہیں، ہم نے کے پی کے میں ہم نے 1ارب 18کروڑ درخت لگائے ہیں۔

وہ پیر کو یہاں میانوالی کے علاقے پیپلاں میں انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے، یہ بات عوام کو متاثر کرے گی، آج ڈالر 130ارب روپے کا ہوگیا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی آئے گی، ٹیکس اور قرضوں میں اضافہ ہوگا، پی پی پی اور (ن) لیگ نے 10برسوں میں کرپشن اور نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، کرپشن سے عوام کے گھر برباد ہوجاتے ہیں ، ٹیکس لگنے سے پیسہ کم ہوجاتا ہے، جو پیسہ اکٹھا ہوتا ہے وہ خزانہ میں نہیں جاتا، نوا ز شریف کے بچے لندن میں ہیں او راسحاق ڈار کے بچے دبئی میں ہیں، نواز شریف کہتے ہیں کہ میرے بچے برطانیہ کے شہری ہیں اس لیے وہ جوابدہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے، آٹا آج 45روپے کلو کے حساب سے مل رہا ہے، امریکہ اور یورپ میں کم سے کم تنخواہ 2لاکھ روپے ماہانہ ہے، امریکہ میں 60روپے لیٹر دود ھ ملتا ہے ، جبکہ ہمارے ہاں 100روپے لیٹر دودھ مل رہا ہے، (ن) لیگ نے اپنے 5سال کے دور حکومت میں 3600ارب روپیہ کا نقصان کیا ہے، 25تاریخ کو عوام نے باہر نکلنا ہے ، آپ نے بلے کو ووٹ دینا ہے، آزاد امیدوار ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں، کے پی کے میں ہم نے 1ارب 18کروڑ درخت لگائے ہیں، ہم آنے والی نسلوں کیلئے سارے ملک میں جنگلات لگائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات