مسرت عالم بٹ کوسرینگر کی عدالت میں پیشی کے بعد دوبارہ کوٹ بھلوال جموں بھیج دیا گیا

پیر 16 جولائی 2018 20:08

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںغیر قانونی طورپر نظربند سینئر حریت رہنماء اورجموںوکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو انکے خلاف 2008میں درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے کی سماعت کیلئے کوٹ بھلوال جیل جموں سے سرینگر لایا گیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بت کو تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج سرینگر کی عدالت میں پیش کیاگیا ۔عدالت کے جج نے مقدمے کی آئندہ سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی ۔ سماعت کے بعد پولیس مسرت عالم بٹ کو دوبارہ کوٹ بھلوال جیل واپس لے گئی ۔