بڈگام میں سول کپڑوں میں ملبوس بھارتی پولیس اہلکار وںکی درزی کو قتل کرنے کی کوشش

بدھ 18 جولائی 2018 11:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس کے اہلکاروںنے بڈگام کے ایک درزی ریاض احمد بیگ کو قتل کرنے کی کوشش کی جو دکان بند کر کے گھر کی طرف جارہا تھا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاض کے ایک ہمسایہ اور عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار وںنے ریاض کو روک کر پوچھ گچھ شروع کی جس کے بعد تلخ کلامی شروع ہو گئی ۔

(جاری ہے)

صورتحال اس وقت انتہائی خراب ہو گئی جب پولیس اہلکاروںنے ریاض کو پکڑ کر قینچی سے قتل کرنے کی کوشش کی ۔ ریاض کی طرف سے شو رمچانے پر لوگ گھروں سے نکل آئے اور انہوںنے ایک محمد جبار خان نامی پولیس کانسٹیبل کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایاجبکہ باقی تین پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گئے ۔ واقعے کے خلاف لائوڈ اسپیکروں پر اعلانات کے بعد لوگوں نے گھروں سے نکل کر احتجاج کیا۔ مقامی افراد نے تاہم کہاکہ بھارتی پولیس اہلکار سول کپڑوں میں ملبوس ہو کر دن بھر یا رات کے اوقات میں دانستہ طورپر لوگوںمیں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے گشت کرتے رہتے ہیں۔