Live Updates

نو ازشریف اور شہباز شریف کا مقصد بڑے پراجیکٹ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے،

نوازشریف نے ہندوستان کے دورے کے دوران حریت کانفرنس کے رہنمائوں سے ملنے سے انکار کردیا تا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خوش کیا جائے ،زرداری نے میموگیٹ اسکینڈل میں فوج کو ذلیل کرانے کی کوشش کی ، نوازشریف اور زرداری جیسے بدعنوانوں سے جان چھڑانی ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جہلم میں جلسہ سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 21:29

نو ازشریف اور شہباز شریف کا مقصد بڑے پراجیکٹ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے،
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نو ازشریف اور شہباز شریف کا مقصد بڑے پراجیکٹ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے، نوازشریف نے ہندوستان کے دورے کے دوران حریت کانفرنس کے رہنمائوں سے ملنے سے انکار کردیا تا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خوش کیا جائے ،زرداری نے میموگیٹ اسکینڈل میں فوج کو ذلیل کرانے کی کوشش کی ، نوازشریف اور زرداری جیسے بدعنوانوں سے جان چھڑانی ہے۔

بدھ کو جہلم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آمدنی نہ ہونے کے باعث ہمیں قرضے لینے پڑتے ہیں ، قرضے واپس کرنے کیلئے ہمیں مزید قرضے لینے پڑتے ہیں ، ہم کرپشن کا خاتمہ کر کے آمدن میں اضافہ کریں گے ، دس برسوں میں پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب سے بڑھ کر 27ہزار ارب تک چلا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دس برس قبل بجلی کی قلت 2روپی13پیسے فی یونٹ تھی آج بجلی 9روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے ، اسی طرح آٹا ، دال ،چینی کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، لیڈران کی نااہلی اور کرپشن سے قوم غریب ہوتی جارہی ہے جبکہ ان کے بچے ارب پتی ہوگئے ہیں ، اگر یہ دو جماعتیں پیسے اکٹھی کرتیں تو قوم مقروض نہیں ہوتی ۔

انہوں نے کہ اکہ ہم عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے ، میں آپ کو ٹیکس اکٹھا کر کے دکھائوں گا تاکہ قرضے نہ لینے پڑیں ، میں کرپشن ختم کر کے دکھائوں گا ، میں نے کبھی پولیس کا غلط استعمال نہیں کیا ، زرداری نے میموگیٹ اسکینڈل میں فوج کو ذلیل کرانے کی کوشش کی ، نوازشریف اور زرداری جیسے بدعنوانوں سے جان چھڑانی ہے ، نوازشریف نے ہندوستان کے دورے کے دوران حریت کانفرنس کے رہنمائوں سے ملنے سے انکار کردیا تا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خوش کیا جائے ، نوازشریف اور شہباز شریف کا مقصد بڑے پراجیکٹ سے زیادہ پیسہ کمانا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات