Live Updates

نواز شریف اور مریم سے اڈیالہ جیل میں گورنرسندھ سمیت لیگی رہنماؤں کی ملاقات

نواز شریف سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں پرویز رشید، ایاز صادق، راجا ظفرالحق اور خرم دستگیرسمیت دیگر لیگی رہنما شامل

جمعرات 19 جولائی 2018 16:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں گورنر سندھ محمد زبیر سمیت لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جمعرات کو قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے جس کے پیش نظر سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے گورنر سندھ محمد زبیر اور راجہ ظفرالحق سمیت دیگر لیگی رہنما جیل پہنچے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیردفاع خرم دستگیر، سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر شامل تھے۔ جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شریف خاندان کے 17 جبکہ 23 (ن) لیگی رہنما شامل تھے۔نواز شریف سے ملاقات کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد اڈیال جیل پہنچی تھی جہاں انہوں نے نعرے بازی بھی کی جبکہ سابق وزیراعظم سے ملاقاتیوں کی آمد کے موقع پر جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات