بھمبر تاجران نے بلدیاتی اداروں کے لگائے گئے ٹیکس کو مسترد کر دیا

جمعرات 19 جولائی 2018 16:55

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) بھمبر کے تاجران نے بلدیاتی اداروں کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس کو مسترد کر دیا گیا اور ہڑتال کر دی تاجکران شٹر ڈائون کر کے میرپور چوک میں جمع ہو گئے احتجاجی جلوس سے حاجی محمد عبداللہ ،خالد پرویز بٹ ،اور دیگر مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ٹیکس تاجران پر ظلم ہے ہم ایسے ٹیکسوں کو نہیں مانتے حکومت نوٹیفیکیشن فوری واپس لے مقررین نے بجلی کے بلوں میں ریڈنگ سے ہٹ کر بلوں کے اجرائیگی کو بھی مسترد کر دیا، تاجران نمائندگا ن کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات تاجران کو مجبور کر رہا ہے کہ وہ اپنے میٹر تبدیل کرائیں کوئی تاجر میٹر تبدیل کروانے کیلئے تیار نہیں ہے اس ماہ ریڈنگ سے ہٹ کر بل جاری کیے گئے ہیں جو کہ غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے، ہم برقیات کی جانب سے لگائے گئے ناجائز ٹیکسز کو نہیں مانتے اس موقع پر مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر اقبال انقلابی نے مسلم کانفرنس کی جانب سے تاجران کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ بلدیاتی ٹیکسز کے نام پر غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالا چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے ان ٹیکسوں سے برائے راست عام آدمی متاثر ہو گا اور مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گا اس طرح کے کسی عمل کو قبو ل نہیں کیا جائے گا اگر حکومت آزاد کشمیرنے ٹیکسز کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو سخت احتجا ج کیا جائے گا مسلم کانفرنس عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی اس وقت عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ہمارے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے حکمرانوں کی عیاشی کیلئے ٹیکسز نہیں دیں گے اس موقع پر محکمہ برقیات اور بلدیات کے خلاف نعرہ بازی کی گئی تقریب کے احتتام پر تاجران نے ایک جلوس نکالا جو مختلف شاہرائوں سے ہوتا ہو اڈپٹی کشمیر آفس پہنچ کر احتتا م پذیر ہوا تاجران کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے ملاقات کی ۔