Live Updates

کراچی، تحریک انصاف کے انتخابی دفتر کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی

فائرنگ میں ملوث پیپلزپارٹی کا کارکن انورعلی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،علاقہ پولیس

جمعرات 19 جولائی 2018 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) کراچی کے علاقے قائدآباد اؤد چورنگی میں پیپلز پارٹی کے کارکن کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن زخمی ہوگیا ۔ زخمی کارکن کی شناخت پچاس سالہ رحمت علی کے نام سے ہوئی،کارکن کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد آباد پی ایس 89 داد چورنگی میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی حسین کے انتخابی دفتر پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کا کارکن رحمت علی شدید زِخمی ہوگیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث پیپلزپارٹی کا کارکن انورعلی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کی این اے 238 سے امیدوار زاراخان اور دیگر رہنما اسپتال پہنچے، زارا خان نے فائرنگ کے واقعیکی شدید مذمت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب رحمت علی کے گھر والوں کا کہنا ہے اس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات