اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق پر رپورٹ ہماری منزل نہیں ، ڈاکٹرمحمد فیصل

ہماری منزل حق خود ارادیت ہے جس میں یہ رپورٹ اہم کردارادا کرے گی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا پاکستان کے موقف کی تائید کر رہی ہے جو کہ پاکستان کی کامیابی اور بھارت کی ناکامی ہے،ترجمان دفترخارجہ کا کشمیر پر سیمینار سے خطاب

جمعرات 19 جولائی 2018 22:04

اقوام متحدہ  انسانی حقوق کمیشن کی مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق پر رپورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق پر رپورٹ ہماری منزل نہیں منزل حق خود ارادیت ہے جس میں یہ رپورٹ اہم کردارادا کرے گی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا پاکستان کے موقف کی تائید کر رہی ہے جو کہ پاکستان کی کامیابی اور بھارت کی ناکامی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد فیصل نے کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار سے سفارتکار ضمیر اکرم ،حریت رہنمائ فیض نقشبندی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ ہماری منزل نہیں ہے بلکہ حق خود ارادیت ہماری منزل ہے اور منزل کے حصول کے لیے مزید کام کرنا ہوگا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف ایک ہی ہے اور حکومتوں کے جانے سے یہ تبدیل نہیں ہوتا ہے پہلے کشمیر پر ہم بات کرتے تھے تو لوگ سمجھتے تھے کہ پاکستان اکیلا بات کررہا ہے مگر اب بین الاقوامی برادری،جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ سب مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی بات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشنسے رپورٹ پر بہت محنت کی گئی ہے اور یہ پاکستان کی کامیابی اور بھارت کی ناکامی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے اور اس رپورٹ نے پوری دنیا میں ہماری بات کی تائید کر دی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج استثنیٰکے کالے قوانین کی وجہ سے شہریوں کوغیرقانونی قید اورخواتین کے خلاف جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے عوام کی آواز دبانے کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت ختم کر دی جاتی ہے بھارت صحافیوں کو بھی مقبوضہ کشمیر میں قتل کر رہا ہے انسانی حقوق پر رپورٹ آنے کے بعد کشمیری صحافی شجاعت بخاری کو قتل کیا گیا کشمیریوں کو قتل کرنے کے لیے کمانڈوز تعینات کر دی گئی ہیں پہلے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بات ہم کہتے تھے اب دنیا کہہ رہی ہے اور اس کی مذمت کررہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ پاکستان مختلف مشنز، میڈیا اور دیگر متعلقہ لوگوں کو دے رہے ہیں بین الاقوامی وفود نے آزاد کشمیر کا دورہ کیاہے۔

ضمیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کشمیر کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوتے ہیں ان کا رویہ غیر سنجیدہ ہوتا ہے اور دوروں میں صرف سیروتفریح اور خریداری کرتے ہین حالیہ مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق کمیشنکی رپورٹ سے مجھے حیرانگی ہوئی میرے گیارہ سال کی کوشش کے باوجود اس قسم کی رپورٹ نہیں آئی رپورٹ سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ بھارتی جنسی تشدد کو مقبوضہ کشمیر میں ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے اب اس رپورٹ کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ضرورت ہے نریندر مودی کے وزیر اعظم کے آنے کی وجہ سے بھارت میں تشدد بڑھ گیا ہے اقوام متحدہ کشمیریوں کو مسلح جدوجہد کی اجازت دیتا ہے اور صرف سویلین کو نشانہ بنانے سے روکتی ہے حریت رہنمائ فیض نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں غیر موثر نہیں ہوتی ہیں جب قوانین فیل ہو جاتے ہیں تو وہاں پر ایک نظام کے تحت لوگوں کا قتل ہوتا ہے مقبوضہ کشمیر میں یہی عمل کام ہو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر جانے نہیں دیتا ہے جبکہ پاکستان آزاد کشمیر میں اجازت دے رہا ہے مگر پاکستان نے شرط رکھی ہے کہ اگر بھارت اجازت دے گا تو ہم بھی اجازت دیں گے۔

شیراز راٹھور