سپریم کورٹ ، آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم کو این اے 115 جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت

جمعرات 19 جولائی 2018 22:43

سپریم کورٹ ، آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم کو این اے 115 جھنگ سے الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم کو این اے 115 جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے مخالف امیدوارمحمد عمران کی درخواست خارج کردی ، اس دوران جسٹس اعجاز افضل خان نے کہاکہ شیخ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی میں کوئی غلط بیانی نہیں انہوں نے بی اے تعلیمی قابلیت عدالتی کاروائی سے مشروط کی ہے جبکہ وقاص اکرم کی بی اے کی سند کیخلاف ایچ ای سی کا لیٹر لاہورہائیکورٹ نے معطل کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ وقاص اکرم کی تعلیمی سند جعلی ہونے کا کوئی عدالتی ڈیکلریشن نہیں۔یاد رہے کہ مخالف محمد عمران نے جعلی ڈگری پر شیخ وقاص اکرم کونا اہل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ن