نواز شریف واپسی پر لیگی ریلی میں لاکھوں نہیں 10ہزار لوگ تھے اس لئے راستہ نہیں روکا ، حسن عسکری
ریلی جہاں تک جا سکی وہاں تک گئی ہے ، لاکھوں لوگوں کا دعویٰ غلط ہے ، میری اپنی زندگی میں کبھی شہباز شریف ، عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی ، ایک یا دو بار نواز شریف سے ہوئی ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب
جمعہ 20 جولائی 2018 00:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کا معاملہ نیب ڈیل کر رہی ہے نیب نے ہی نواز شریف کو گرفتار کیا نگران حکومت نے صرف سیکیورتی انتظامات کیے نواز شریف کو اسلام آباد تک لے جانے کا کام بھی نیب نے کیا انہوںنے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی ہر سیاسی پارٹی مظلوم بن جاتی ہے اگر مسلم لیگ ن کو نواز شریف کے خلاف فیصلے یا پھر نیب سے شکایت ہے تو پھر اس کامتعلق نگران حکومت سے نہیں ہے نگران حکومت کا کام الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد کرانا ہوتا ہے انہوںنے کہا کہ اگر کسی بھی پارٹی کو یہ شکایت ہے کہ انہیں مواقع نہیں دیے جا رہے ہیں تو وہ نگران وزیرداخلہ کو بتائیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جاتی ہے انتخابات کرانا بھی الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے ہم صرف معاونت کرتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ ملک میں انتخابات پہلی بار نہیں ہو رہا جلسے اور جلوس کا طریقہ کار ہے وہاں لوکل انتظامیہ سے معاملات طے کرنے ہوتے ہیں انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے روٹ سے نکل کر اوچ شریف جانا چاہتے تھے جس پر انہیں روکا گیا کہ اس روٹ پر چھوٹی گلیوں میں سیکیورٹی کے انتظامات نہیںہیں جب پیپلزپارٹی کے سیکیورٹی کی زمہ داری خود لی ہے تو انہیں جانے دیا گیا انہوںنے کہا کہ میں آج سے نہیں بہت عرصے سے لکھ رہا ہوں میں نے ہر حکومت کے خلاف لکھا ہے میرے لکھے کو بنیاد بنا کر الزام لگانا درست نہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان کاکلچر جمہوری نہیں جموریت برداشت کا نام ہے انہوںنے کہا کہ جیل میںملاقات کا طریقہ کار ہے اگر کوئی اس طریقہ کار کے بغیر ملنا چاہتا ہے تو یہ نہیں ہو سکتا اگر طریقہ کار اختیار کرنے کے بعد کسی کو روکا جا رہا ہے تو وہ ہمیںشکایت کرے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.