حیدرآباد، نگراں وزیر اعلی سندھ کی ہدایت ہے کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے،بریگیڈئیر (ر ) حارث نواز
یہی وجہ ہے کہ الیکشن 2018 کے ضابطہ اخلاق پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں،نگراں وزیر اعلی سند ھ کے مشیر کی پریس کانفرنس
ہفتہ 21 جولائی 2018 00:01
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ نگراں حکومت ،پاک فوج ، رینجرزاور پولیس کا کام الیکشن کو صاف و شفاف اور پُر امن بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سہولیات و معاونت فراہم کرنا ہے جسے نگراں حکومت یقینی بنارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے رینجرز نے حال ہی میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے جس میں بڑے بڑے خطرناک مجرموں کو پکڑا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا یہی جرائم پیشہ عناصر الیکشن میں دھاندلی کا باعث بنتے ہیں ان تمام جرائم پیشہ عناصر کو بلا امتیاز پکڑا جارہا ہے اور انہیں گرفتار کر کے اس ہی دن پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا سندھ بھر کے 5576 پولنگ اسٹیشنز پر تقریباً 20000 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں جب کہ جنریٹر سمیت دیگر تمام سہولیات پولنگ اسٹیشنز کو فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا حال ہی میں پاک رینجرزکی جانب سے ایریگیشن ڈپارٹمینٹ کے ساتھ مل کر مختلف کینالوں پر چھاپے مارے گئے ہیں جہاں پر مشینوں کے ذریعے پانی چوری ہو رہا تھا اس آپریشن کے ذریعے تمام غیر قانونی کنیکشنز کو منقطع کیا گیا اور 100 سے زائد ایف آئی آر درج کروائی ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے سندھ بھر میں ایک لاکھ نو سو پانچ پولیس اہلکار وں کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کو بھی تعینات کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ماضی کے مقابلے میں الیکشن کا ٹرن آؤٹ بہتر ہو گا کیوں کہ نگراں حکومت کی جانب سے ووٹرز کے لیے پُر امن ماحول ، سیکیورٹی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا کا اہم رول ہے کہ وہ لوگوں میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کریں تاکہ لوگ جمہوری عمل میں حصہ لیتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کریں کیوںکہ مضبوط حکومت ہی مضبوط پاکستان کی ضامن ہے ۔ قبل ازیں نگراںوزیراعلی سندھ کے مشیربرائے ورکس اینڈسروسز،جیل خانہ جات،سماجی بہوداورمحکمہ خصوصی تعلیم بریگیڈئیر(ر)حارث نوازکی زیرصدارت محکمہ ورکس اینڈسروسز حیدرآباد میں صوبائی ہائی ویزڈویژن حیدرآباداورمیرپورخاص کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف انجینئرہائے ویزطفیل احمد پلیجونے ترقیاتی منصوبوں کی تعداد،لاگت،حالیہ صورتحال اورتکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایاگیا کہ اس سال محکمہ ورکس اینڈسروسزنے مجموعی طور پرصوبے بھر میں مختلف اسکیموں کے ذریعے 1058کلومیٹرکی سڑکیں تعمیرکرنے کا تاریخی کام مکمل کیا ہے اوران منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاگیا۔اجلاس میں مختلف انجینئرز نے اپنے زیرنگرانی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اورتکمیل شدہ سڑکوں کی فلم بھی دکھائی۔اس موقع پر مشیر وزیراعلی سندھ بریگیڈئیر(ر)حارث نواز نے منصوبوں کی تکمیل اورمعیارپرافسران کی خدمات کو سراہا اورکہا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے ،معیارکے بیچ میں آنے والی ہررکاوٹ کو بلا خوف دورکیا جائے۔انہوں نے مزیدہدایت دیں کہ کام کے معیار کو مزید بہتربنانے کے لیے ضروری ہے کہ سالوں سے محکمہ کے لیے کام کرنے والے ٹھیکیداروں اور کمپنیوں کی اجاراداری ختم کی جائے اورٹینڈرمیں میرٹ اورشفافیت کو مزیدفروغ دینے کے لیے دوسری کمپنیوں کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ ان کمپنیوں کے ذریعے لوگوں کو روزگارملے اورکام کے معیار میں مقابلہ کا رجحان بھی پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ محکمہ میں تعیناتی کے منتظرتمام افسران کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے اور ہر منتظرافسر کو میرٹ کی بنیاد پر ادارے میں تعینات کیاجائے گا اورکسی افسر کو ایک سے زائدذمہ داری نہیں سونپی جائے گی اور جن کے پاس ایک سے زائد ذمہ داریاں ہیں ان سے واپس لے لی جائیں گی۔انہوں نے ہدایت دیں کہ تمام افسران اپنا کام ایمانداری اوردیانتداری سے جاری رکھے اورجلد اپنی اسکیموں کو مکمل کریں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.