Live Updates

شریف برادران کو نکال دیا جائے تو میں پارٹی قیادت سنبھال ہوں گا،پرویز الٰہی

مریم نواز کبھی بھی بے نظیر بھٹو نہیں بن سکتی ہے کیونکہ اس پر کرپشن اور جھوٹ کے کوئی الزامات نہیں تھے جو آج مریم نواز پر ہیں،سابق وزیر اعلیٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 جولائی 2018 23:33

شریف برادران کو نکال دیا جائے تو میں پارٹی قیادت سنبھال ہوں گا،پرویز ..
گجرات (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20جولائی 2018ء) :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھالنے کی پیشکش کر دی ۔سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو نکال دیا جائے تو میں پارٹی قیادت سنبھال ہوں گا۔مریم نواز کبھی بھی بے نظیر بھٹو نہیں بن سکتی ہے کیونکہ اس پر کرپشن اور جھوٹ کے کوئی الزامات نہیں تھے جو آج مریم نواز پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری پرویز الہٰی نے شریف برادران کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ ( ن ) کی سربراہی کو سنبھالنے کے لیے تیار ہیں لیکن ان سے کے لیے شرط یہ ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کو ( ن ) لیگ سے نکال دیا جائے ۔

(جاری ہے)

مریم نواز کی سیاست اور پاکستانی سیاست میں انکے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا تھا کہ کہ مریم نواز کا سیاست میں کوئی تجربہ بھی نہیں ہے وہ کبھی بھی بے نظیر نہیں بن سکتی ہے کیونکہ بے نظیر نے اپنے والد سے سیاست سیکھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پھر بی بی کی اپنی بھی بڑی سیاست میں جدوجہد تھی اسکے علاوہ مریم نواز پر جو آج جھوٹ اور کرپشن کے الزامات ہیں وہ بے نظیر پر کبھی بھی نہیں تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریف برادران ختم نبوت کے معاملے پر اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں۔موجودہ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ نیشنل اسمبلی کی سیٹ کیلئے گجرات ،تلہ گنگ اور صوبائی سیٹ کے لئے انتحابات میں حصہ لے رہے ہیں 2013 میں مسلم لیگ (ق) دھاندلی کی وجہ سے نہیں جیت سکی تھی اور اس حوالے سے ہم عمران خان کے بھی ساتھ تھے کیونکہ افتخار چوہدری نے بڑی دھاندلی کرکے ہم سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات