مقبوضہ کشمیر : نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:48

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے دو اہلکار زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملہ ضلع کے علاقے مٹن میں کھنہ بل پہلگام شاہراہ پر کیاگیا۔حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔