ہٹیاں بالا کی سلہریا برادری وزیر اعظم فاروق حیدر خان کیخلاف سراپا احتجاج

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) ہٹیاں بالا کی سلہریا برادری کا فاروق حیدر خان کے خلاف احتجاجی،سلہریا برادری کی قربانیوں کا نظرانداز کیا جارہا ہے۔خورشید،حفیظ سلہریا،نین سکھ میں سلہریا برادری ودیگر برادریوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ نظریاتی نہیں بلکہ شخصیت کو مانتے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاروق حیدر خان مسلم کانفرنس میں تھے تو ہم سب ان کے ساتھ تھے جب مسلم لیگ ن بنی تو ہم پہلے دن سے فاروق حیدر خان کے ساتھ ہیں مگر اب تک ہمارے گائوں کا دیرینہ مطالبہ پانی اور سڑک کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔

ہمیں وزیراعظم ملاقات کا وقت بھی نہیں دیتے مسلم لیگ ن کے قیام پر گائوں کے متحرک کارکن عبدالمجید سلہریا سڑک حادثہ میں شہید ہوئے ان کی شہادت کو بھی بھلادیا گیا وزیراعظم ہماری قربانیوں سے بخوبی آگاہ ہیں مگر نظراندازی ہماری سمجھ سے باہر ہے۔