کراچی اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے ،ڈاکٹر اسامہ رضی
عوام نے ہمیشہ سے مذہبی نمائندوں کو منتخب کیا ہی،ْ25جولائی کو بھی کتاب پر مہر لگاکر مجلس عمل کو کامیاب بنائیں گے ۔کارنر میٹنگز سے خطاب
اتوار 22 جولائی 2018 20:50
(جاری ہے)
علاوہ ازیں ڈاکٹر اسامہ رضی نے گلزار ہجری میں عوام سے ملاقاتیں کیں اور ایم ایم اے کا منشوراور پروگرام بھی پیش کیا۔اس موقع پر امیدوار صوبا ئی اسمبلی پی ایس 101 بابر قمر عالم ،اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ماضی میں کراچی کے عوام نے ایم کیوایم کو ووٹ دیے لیکن اس نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے عوام کا استحصال کیا ۔
آ ج کراچی مسائلستان بنا ہوا ہے ، مسائل کے حل کے لیے کسی بھی پارٹی نے آگے بڑھ کرکوئی اقدامات نہیں کیے لیکن الیکشن کے آتے ہی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو کراچی کے عوام کی یاد آگئی اور وہ لوگ جو کراچی کے مسائل تک نہیں جانتے وہ اب بھی کراچی سے الیکشن لڑرہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اختیارات اور حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی کراچی کے عوام کے مسائل حل کرائے اور ہم عوام کے ساتھ کھڑے رہے ، عوام بجلی ، پانی اور شناختی کارڈ کے مسائل کے حل کے لیے بلبلاتے رہے لیکن کسی نے ان کاساتھ نہیںدیا صرف جماعت اسلامی نے ان مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائی اور کراچی کے عوام کی ترجمان بنی ،جماعت اسلامی آئندہ بھی عوام کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی کا دن احتسا ب اور انقلاب کا دن ہے ،عوام ان لوگوں کا محاسبہ کریں جنہوں نے کراچی کو مسائلستان بنادیا اور اہل و دیانتدار قیادت کو سامنے لائیں جو کراچی کے اپنے ہیں اور کراچی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.